جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان کی پہلی ہاٹ لائن مینٹیننس وہیکل’ کو وزیراعلیٰ نے دکھائی جھنڈی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in قومی خبریں
A A
ہندوستان کی پہلی ہاٹ لائن مینٹیننس وہیکل’ کو وزیراعلیٰ نے دکھائی جھنڈی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی،15 ستمبر (یواین آئی) دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے راجدھانی میں عالمی معیار کا پاور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل کے تعاون سے شمال مغربی دہلی میں شالیمار باغ کھوسلا گرڈ سے نیتا جی سبھاش پلیس سرکٹ کے درمیان زیر زمین کیبل نیٹ ورک کا افتتاح کیا۔
اس کے ساتھ ہی ایک ہاٹ لائن مینٹیننس وہیکل کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کی وجہ سے مینٹیننس ٹیموں کو بغیربجلی بند کیے ہی دیکھ بھال کا کام کرنے کی سہولت ملے گی۔ ملک میں یہ اپنی نوعیت کی نایاب پہل ہے ۔ اس موقع پر دہلی کے توانائی،تعلیم،اعلیٰ تعلیم اورتربیت نیزتکنیکی تعلیم کے وزیر آشیش سود کے علاوہ سینئرافسران، ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل کے آپریشنل اورسیکورٹی چیف راجکمار رستوگی، ٹاٹا پاور۔ڈی ڈی ایل کے نیٹ ورک خدمات اور اسٹور چیف سریندرسنگھ اورکمپنی کی قیادت بھی موجود تھی۔
اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوامی تحفظ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بجلی سپلائی کو بہتر بنانا تھا۔ منصوبے کے تحت 40 سال سے زیادہ پرانی اوور ہیڈ تاروں اور کھمبوں کو ہٹاکران کی جگہ پرزیر زمین کیبل نیٹ ورک بچھایا جارہا ہے ۔ اب تک شمال مغربی دہلی میں شالیمار باغ کھوسلا گرڈ سے نیتا جی سبھاش پلیس سرکٹ کے درمیان 33 کے وی جڑواں (3Cx400 مربع ملی میٹر) زیر زمین کیبلزکو کامیابی سے بچھایا جا چکا تھا۔ یہ سرکٹس عوامی پارکوں، کھیل کے میدانوں، جے جے کالونیوں اور رہائشی/ تجارتی علاقوں سے گزرتے ہیں اور ان کی وجہ سے حفاظتی خطرہ ہوتا ہے ۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے تعاون سے اس کام کومنظم طورسے کیا گیا۔
راجدھانی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کی سمت میں کیے جارہے اقدامات کی کڑی میں 33 کیبل اوور ہیڈ کنڈکٹرز کی جگہ زیر زمین کیبل بچھایا گیا اور اس طرح موجودہ انفراسٹرکچر کی جگہ ماڈل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک قائم ہوا۔ بجلی تقسیم کے اس ماڈل دہلی کے دیگرحصوں میں ضرورت کے مطابق اپنایا جا سکتا ہے ۔ اس نئے زیر زمین الیکٹریکل نیٹ ورک کے سبب اب اوور ہیڈ تاروں کے جال سے آزادی ملے گی۔ خراب موسم کی وجہ سے بار بار بجلی میں رخنہ ہونے کا مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا اور ساتھ ہی راجدھانی دہلی جیسے بڑے شہر میں تاروں کے جال کے نہ رہنے سے اسے دوسرے عالمی معیار کے شہروں کی طرزپر پرکشش بنایا جاسکے گا۔ ٹاٹا پاور۔ ڈی ڈی ایل نے ایک اور قابل ذکر اقدام کے تحت ہاٹ لائن مینٹیننس گاڑی بھی تعینات کی ہے ۔ ملک میں اپنی نوعیت کی اس نایاب پہل سے بجلی سپلائی میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور آپریشنل سطح پر کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس جدید ترین ہاٹ لائن مینٹیننس گاڑی کو اس طرح آراستہ کیا گیا ہے کہ اسے انسولیٹرس اور کنڈکٹرس کو بدلنے ،کمپرکنکشن اور کنکٹروںکی مرمت، بجلی کی تاروں کے آس پاس درختوں کی چھنٹائی جیسے خطرناک اور نازک کاموں کو محفوظ طریقے سے کیا جاسکتا ہے اور ایسا کرتے ہوئے بجلی سپلائی کوبھی روکنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا

Next Post

وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.