جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈوڈہ میں تین ہفتوں بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in اہم ترین
A A
ڈوڈہ میں تین ہفتوں بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

انٹرنیٹ خدمات بھی بحال‘پولیس کی فیک نیوز پھیلانے پر سخت کی تنبیہ
جموں/۱۵ستمبر
جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیر کو تقریباً تین ہفتوں بعد تعلیمی اداروں میں دوبارہ درس و تدریس کا کام کاج شروع ہوا۔
۸ستمبر کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے معراج ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت حراست میں لینے کے بعد ضلع میں پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے ۔
انتظامیہ نے ضلع میں براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی ہے اور بیشتر علاقوں میں بی این ایس ایس کی دفعہ۱۶۳کے تحت عائد پابندیاں ہٹا لی ہیں۔
ڈوڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سندیپ مہتا نے صحافیوں کو بتایا’’ضلع میں اب کوئی بڑی پابندی نہیں ہے ، البتہ وہ علاقے جہاں احتجاج کا مرکز تھا، جیسے کہ کہارہ اور چلی پنگل، وہاں احتیاطی طور پر بندشیں برقرار رکھی گئی ہیں تاکہ امن و امان متاثر نہ ہو‘‘۔
ایس ایس پی نے خبردار کیا کہ جو عناصر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز ویڈیوز یا جھوٹی خبریں شیئر کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مہتا نے نوجوانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا’’یہ قانونی ٹیم کا معاملہ ہے کہ وہ پی ایس اے کے تحت معراج ملک کی حراست کو عدالت میں چیلنج کرے ، عوام کو افواہوں اور شرپسند عناصر کے پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیے ‘‘۔
ایس ایس پی نے جعلی خبروں، پرانی ویڈیوز، نفرت انگیز تقاریر، یا کسی بھی ایسے مواد کو شیئر کرنے سے پرہیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے جو مجرمانہ سرگرمیوں، خلل ڈالنے ، یا عوام میں بے چینی کو فروغ دینے کے باعث ہوں۔
ایس ایس پی نے واضح کیا کہ غیر تصدیق شدہ یا اشتعال انگیز مواد کو پھیلانا ایک سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کی۳ستمبر۲۰۲۵کی ایک ابتدائی ہدایت کا بھی حوالہ دیا۔
بیان کے مطابق شہریوں سے کہا گیا کہ وہ معلومات کو شیئر کرنے یا آگے بھیجنے سے پہلے ان کی درستگی کی مکمل تصدیق کریں۔
لوگوں سے کہا گیا کہ وہ گمراہ کن یا اشتعال انگیز پوسٹس کا سامنا کرنے کی صورت میں مقامی پولیس اسٹیشنوں کو اس کے متعلق اطلاع دیں یا سرکاری مدد کا استعمال کریں۔
ڈوڈہ پولیس نے پورے ضلع میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور رہائشیوں سے غلط معلومات اور افواہوں کے خلاف لڑائی میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ جموں خطے کے دیگر اضلاع میں اسکول۸ستمبر سے کھل گئے تھے‘جو۲۶؍اگست سے ۶ستمبر تک ریکارڈ بارش، طغیانی اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث بند رہے تھے ۔ تاہم، ڈوڈہ میں احتجاج کے سبب تعلیمی ادارے مزید دو ہفتوں تک بند رکھے گئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مالی فراڈ کے ایک ہائی پروفائل کیس میں جعلی ’ڈیوٹی افسر‘گرفتار:سی بی کے

Next Post

عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور

عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.