جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

زمبابوے نے نمیبیا کو قریبی مقابلے میں ہرا دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-16
in کھیل
A A
زمبابوے نے نمیبیا کو قریبی مقابلے میں ہرا دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

بلاوایو 15 ستمبر (یو این آئی ) زمبابوے نے برائن بینیٹ (94) اور تادیواناشے مارومانی (62) کی شاندار بلے بازی کے بعد بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت پیر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نمیبیا کو ایک قریبی مقابلے میں 34 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی زمبابوے نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
212 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نمیبیا کا آغاز اچھا نہیں تھا اور تیسرے ہی اوور میں مالان کروگر (13) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد جان فرایلنگ اور جان نکول لوفٹی ایٹن کی جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے 56 رنز جوڑے۔ آٹھویں اوور میں سکندر رضا نے جان فرایلنک (21) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے زمبابوے کو دوسری کامیابی دلائی۔ جان نکول لوفٹی ایٹن نے 24 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان گیرہارڈ ایراسمس 19 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جین گرین 27 (33) رنز ، روبن ٹرمپ مین 9 رنز (20) اور جے جے اسمٹ 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے بالنگ اٹیک کے سامنے نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز ہی بنا سکی اور 34 رنز سے میچ ہار گئی۔ ڈیلن لیچٹر (11) اور الیگزینڈر بسنگ وولشینک 4 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزرابانی اور سکندر رضا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویلنگٹن مساکڈزا، رچرڈ نگروا اور بریڈ ایونز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے زمبابوے کی اوپننگ جوڑی برائن بینیٹ اور تادیواناشے مارومانی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 124 رنز جوڑے۔ 15ویں اوور میں الیگزینڈر بسنگ وولشینک نے تادیواناشے مارومانی کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ تادیواناشے مارومنی نے 48 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ ریان برل (22) دوسری وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ 19ویں اوور میں روبن ٹرمپ مین نے سنچری کی طرف بڑھ رہے برائن بینیٹ کو اپنا شکار بنا لیا۔ برائن بینیٹ نے 51 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 211 رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا (23) اور تشنگا موسیکیوا ایک رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
نمیبیا کی جانب سے الیگزینڈر بزنگ وولشینک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ روبن ٹرمپ مین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری نوجوان: ملازمت سے تجارت تک

Next Post

بنگلہ دیش کوایشیا کپ میں برقرار رہنے کے لئے جیتنا لازمی ،افغانستان سے مقابلہ آج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
بنگلہ دیش کوایشیا کپ میں برقرار رہنے کے لئے جیتنا لازمی ،افغانستان سے مقابلہ آج

بنگلہ دیش کوایشیا کپ میں برقرار رہنے کے لئے جیتنا لازمی ،افغانستان سے مقابلہ آج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.