منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستان 2025 ورلڈ کپ کا مضبوط ترین دعویدار: میگ لیننگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-14
in کھیل
A A
ہندوستان 2025 ورلڈ کپ کا مضبوط ترین دعویدار: میگ لیننگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

سڈنی، 13 ستمبر (یو این آئی) آسٹریلوی لیجنڈ میگ لیننگ نے ان ٹیموں کے نام ظاہر کیے ہیں جنہیں وہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا سب سے بڑا دعویدار سمجھتی ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگرچہ وہ چاہتی ہیں کہ آسٹریلیا ایک بار پھر ٹرافی اپنے نام کرے، لیکن ان کے مطابق میزبان ہندوستان اس بار سب سے مضبوط چیلنجر ثابت ہو سکتا ہے۔
آئی سی سی ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں لیننگ نے کہا کہ آسٹریلیا نے کافی عرصے تک اپنا غلبہ قائم رکھا ہے، مگر یہ نتیجہ پہلے سے طے نہیں ہے۔ میں ضرور چاہوں گی کہ آسٹریلیا جیتے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان سب کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اب کسی بھی حریف سے کم نہیں اور اس نے جیتنے کے طریقے سیکھ لیے ہیں۔ یہی وہ پہلو تھا جس پر پہلے مزید کام کی ضرورت تھی اور اب ٹیم نے اس میں خاصی پیش رفت کی ہے۔
یاد رہے کہ لیننگ نے 2017 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی قیادت کی تھی، جہاں ان کی ٹیم کو ہندوستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ بعد میں ہندوستان فائنل میں انگلینڈ سے ٹائٹل جیتنے سے محروم رہ گیا تھا۔
میگ لیننگ نے مزید کہا کہ ہرمن پریت کور کی قیادت میں ٹیم انڈیا اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے اب خاصا تجربہ حاصل کر لیا ہے۔ اگر وہ متحد ہو کر کھیلیں تو میرے خیال میں کوئی ٹیم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
میزبان ہندوستان اور آسٹریلیا کے علاوہ، لیننگ نے کچھ اور ٹیموں کا بھی ذکر کیا جو اس بڑے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر سکتی ہیں۔
ان کے مطابق انگلینڈ ہمیشہ ایک مضبوط ٹیم رہی ہے، جنوبی افریقہ نے حالیہ ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کیا اور نیوزی لینڈ کو کبھی ہلکا نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے حالیہ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں دکھا دیا کہ صحیح وقت پر رنز بنا کر کوئی بھی ٹیم مقابلہ جیت سکتی ہے۔ یہی اس کھیل کی اصل خوبصورتی ہے۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا یکم اکتوبر کو اندور میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، جبکہ میزبان ہندوستان 30 ستمبر کو گوہاٹی میں اپنے پہلے میچ میں سری لنکا سے ٹکرائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان- پاکستان کے درمیان ‘سپر سنڈے’ کو ‘بڑا مقابلہ’ ہوگا

Next Post

اقوا متحدہ کی پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں توسیع کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
کھیل

صدر جمہوریہ نے ایشین پیرا گیمز میں ریکارڈ کارکردگی پر ہندوستانی پیرا کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر ہے: شریئس ایئر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

سیمی فائنل میں اناہت سنگھ کا تاریخی سفر ختم

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چورو میں کار ٹرک ٹریلر سے ٹکرائی، تین خواتین اور معصوم بچہ سمیت چھ افراد ہلاک

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

مکّے بازی فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ کے خلاف بغاوت کا اعلان

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

پی وی سندھو اس سال دوسری بار فائنل میں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
کھیل

چوٹ کے باعث اینرک نورٹجے کیپ ٹاؤن میں فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
اقوا متحدہ کی پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں توسیع کی اپیل

اقوا متحدہ کی پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کے قیام کی مدت میں توسیع کی اپیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.