پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مبینہ روسی ڈرونز تباہ کرنے کا معاملہ، چیک ریپبلک پولینڈ کے دفاع میں آگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-12
in عالمی خبریں
A A
مبینہ روسی ڈرونز تباہ کرنے کا معاملہ، چیک ریپبلک پولینڈ کے دفاع میں آگیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

پراگ، 11 ستمبر (یو این آئی) چیک ریپبلک نے پولینڈ کو ڈرون حملوں کے خطرے سے نمٹنے میں مدد دینے کیلیے خصوصی ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چیک وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ اقدام پولینڈ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے تاکہ کم بلندی پر پرواز کرنے والے ڈرونز سے مؤثر انداز میں دفاع کیا جا سکے ۔
وزارت نے جاری ایک بیان میں کہا کہ چیک افواج ایک اسپیشل آپریشنز ہیلی کاپٹر یونٹ روانہ کرنے کیلیے تیار ہیں جس میں تین خصوصی طور پر ترمیم شدہ Mi-171S ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے ۔
یہ فیصلہ چیک وزیر دفاع یانا چیرنوچووا اور ان کے پولش ہم منصب وادسلاو کوسینیاک-کامیش کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد سامنے آیا۔
وزارتِ دفاع کے مطابق تعینات کیے جانے والے فوجیوں کی تعداد 150 سے زائد نہیں ہوگی اور اس کا انحصار زمینی صورتحال اور لاجسٹک معاونت پر ہوگا۔
چیک وزیر اعظم پیٹر فیالا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہمارے ہیلی کاپٹر چند دنوں میں یورپی فضائی حدود کے دفاع میں حصہ لے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولینڈ کی فضائیہ نے متعدد ڈرونز مار گرائے جنہیں روسی ڈرونز قرار دیا گیا تھا۔
وارسا حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے نیٹو کے رکن ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔
دوسری جانب روس نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈرونز یوکرین سے آئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی ولی عہد کا قطر پر اسرائیلی حملوں کے بعد بڑا بیان

Next Post

برطانیہ کا ویزوں کے اجراء سے متعلق بڑا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک
عالمی خبریں

امریکی ایلچیوں کے ماسکو دورے کے دوران یوکرین پر روسی حملوں میں کم از کم 5 افراد ہلاک

2026-09-06
متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا
عالمی خبریں

متحدہ عرب امارات نے مصری حکومت مخالف شاعر عبدالرحمن القرضاوی کو معاف کر دیا

2026-09-06
امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی
عالمی خبریں

امریکی جج نے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کے حکم پر پابندی برقرار رکھی

2026-09-06
بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں خسرہ کی وبا سے تقریباً 1,000 بچوں کی موت

2026-09-06
عالمی خبریں

یورپی یونین کی عہدیدار مارتا کوس نے ملادچ کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سربیا کا دورہ منسوخ کر دیا

2026-09-06
عالمی خبریں

ترکیہ امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے: صدر ایردوان

2026-09-06
عالمی خبریں

امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے ‘قربانی کا بکرا’ بننے کی اجازت نہ دیں :ایران

2026-09-06
عالمی خبریں

سوڈان کے جنوبی کردوفان میں باغی گروپ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
برطانیہ کا ویزوں کے اجراء سے متعلق بڑا فیصلہ

برطانیہ کا ویزوں کے اجراء سے متعلق بڑا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.