ہفتہ, اکتوبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

خاتون ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 میچ میں ہندوستانی ٹیم میزبان چین کے ہاتھوں 1-4 سے ہار ی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-12
in کھیل
A A
خاتون ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 میچ میں ہندوستانی ٹیم میزبان چین کے ہاتھوں 1-4 سے ہار ی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل

مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا

ہانگزو (چین)، 11 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم جمعرات کو خاتون ایشیا کپ 2025 کے اپنے دوسرے سپر 4 پول میچ میں میزبان چین کے ہاتھوں 1-4 سے ہار گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی چین نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم آئندہ میچ میں جاپان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔ آج یہاں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان کی جانب سے واحد گول ممتاز خان (38ویں منٹ) نے کیا، جب کہ چین کی جانب سے ژو میرونگ (چوتھے منٹ، 56ویں منٹ)، چن یانگ (31ویں منٹ) اور ٹین جنژوانگ (47ویں منٹ) نے گول کئے۔
پہلا کوارٹر انتہائی سنسنی خیز رہا، اس دوران دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکل میں اچھے مواقع پیدا کیے، تاہم آغاز میں ہی چین نے چوتھے منٹ میں ہی پہلا گول کر دیا۔ اس دوران ہندوستان نے اچھا دفاع کیا لیکن گیند ریباؤنڈ پر ژو میرونگ کے پاس پہنچی اور اس نے اسے خالی گول پوسٹ میں ڈال دیا۔ ہندوستان نے برابری کی مسلسل کوششیں کیں۔ ہندوستان کو 10ویں منٹ میں پہلا پنالٹی کارنر ملا، لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہا۔
دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ پہلے ہاف کے آخری پانچ منٹوں میں ہندوستان نے کھیل کی رفتار میں اضافہ کیا اور چینی دفاع پر مسلسل دباؤ ڈالا اور گیند پر قبضہ کرتے ہوئے اپنا پہلا گول کرنے کی کوشش کی۔ 27ویں منٹ میں ہندوستان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا لیکن وہ بھی گول نہ کرسکا۔
تیسرے کوارٹر کے پہلے ہی منٹ میں چین نے ایک اور گول کر کے اپنی برتری دوگنی کر دی۔ یہ گول چن یانگ (31ویں منٹ) نے کیا۔ ہندوستان کی جانب سے ممتاز خان (38ویں منٹ) نے شاندار فیلڈ گول کرکے اسکور 1-2 سے برابر کردیا۔ لالریمسیامی نے گیند کو سرکل کے کنارے پر پہنچایا، جہاں سے اس نے دور سے بیک ہینڈ شاٹ مار کر ہندوستان کے لیے پہلا گول کیا۔ کچھ ہی لمحوں بعد، سو میرونگ نے قریب سے گول کی طرف شاٹ لگایا لیکن ہندوستان کی بیچو دیوی نے اسے بچانے اور سکور لائن کو برقرار رکھنے کے لیے شاندار اضطراری انداز کا مظاہرہ کیا۔
چین نے آخری کوارٹر کا مضبوط آغاز کیا اور اپنے کھاتے میں ایک اور گول کا اضافہ کیا۔ انہیں 47ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا جسے تان جنزہوانگ نے گول میں بدل دیا۔ ژو میرونگ (56ویں منٹ) کے ایک اور فیلڈ گول نے انہیں ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔
ہندوستان اب سپر 4 پول کا اپنا تیسرا میچ 12 ستمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا اور باوقار خطاب کے لیے پھر سے میزبان چین کا سامنا کرے گا۔یو این آئی۔ این یو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آل راؤنڈر کے طور پر، میں ہمیشہ گیندبازی کے لیے تیاررہتا ہوں: شیوم دوبے

Next Post

میکسیکو سٹی میں گیس ٹینکرأ ٹرک دھماکہ،57 افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل
کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل

2026-10-24
مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا
کھیل

مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا

2026-10-24
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی سے قبل جاپانی ہاکی ٹیم کا موہالی پہنچنے پر شاندار پنجابی استقبال

2026-10-24
کھیل

اناہت سنگھ نے آٹھ بار کی عالمی چیمپئن نور الشیربینی کو ہرایا

2026-10-24
کھیل

شیکھر موہن نیوزی لینڈ دورے پر دوسرے اور تیسرے چار روزہ میچ کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل

2026-10-24
کھیل

کشن دوسرے ٹی-20 سے باہر، ویبھو سوریہ ونشی کو موقع ملنے کا امکان

2026-10-24
کھیل

ٹم ڈیوڈ تسمانیہ کے لیے 50 اوور کا میچ کھیلیں گے، 2027 ورلڈ کپ پر نظریں

2026-10-24
امریکی اسکواش ٹورنامنٹ میں اناہت سنگھ نے نور الشربینی کو حیران کر دیا
کھیل

امریکی اسکواش ٹورنامنٹ میں اناہت سنگھ نے نور الشربینی کو حیران کر دیا

2026-10-23
Next Post

میکسیکو سٹی میں گیس ٹینکرأ ٹرک دھماکہ،57 افراد زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.