جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سندھو ہانگ کانگ اوپن میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

سندھو ہانگ کانگ اوپن میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گیہانگ کانگ 08 ستمبر (یو این آئی ) دو بار کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو منگل سے شروع ہونے والے ہانگ کانگ اوپن 2025 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔
نمبر 8 سیڈ سندھو کا اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں یورپی چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی ڈنمارک کی لائن کرسٹوفرسن سے مقابلہ ہوگا۔ سندھو کے ساتھ خواتین کے سنگلز مین ڈرا میں ہم وطن انوپما اپادھیائے اور رکشیتا رامراج ہیں، جبکہ روتپرنا پانڈا اور شویتپرنا پانڈا خواتین کے ڈبلز زمرے میں واحد ہندوستانی جوڑی ہیں۔
سندھو کے لیے گزشتہ ماہ پیرس میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2025 کے کوارٹر فائنل میں انٹری اس سال سیزن کے پہلے انڈین اوپن کے ساتھ ساتھ کسی بھی بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور میں ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ انڈین اوپن میں اپنی کارکردگی کے بعد سندھو بی ڈبلیو ایف ٹور پر پہلے راؤنڈ میں چار بار ناک آؤٹ ہو چکی ہے اور تین بار آخری 16 میں پہنچی ہے۔
اس کے ساتھ ہی لکشیہ سین بھی مردوں کے سنگلز زمرے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہیں گے۔ لکشیہ سین کا یہ سیزن چیلنج سے پر رہا ہے۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں ان کے ساتھ ہم وطن ایچ ایس پرنئے اور آیوش شیٹی شامل ہوں گے، جو اس سال بی ڈبلیو ایف ٹور ٹائٹل جیتنے والے واحد ہندوستانی ہیں۔
سابق عالمی نمبر ایک کدامبی سری کانت ہانگ کانگ اوپن میں اپنی مہم کا آغاز کوالیفکیشن راؤنڈ سے کریں گے، جہاں ان کا مقابلہ تھرون مانی پلی سے ہوگا۔دوسری جانب مردوں کے ڈبلز میں ہندوستان کے چیلنج کی قیادت ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کریں گے۔ ساتوک -چراغ جوڑی، جو آخری بار گزشتہ ماہ بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئی تھی۔ہری ہرن اماساکرونن اور روبن کمار ریتھینساباپتی بھی مردوں کے ڈبلز میں بی ایف ڈبلیو سپر 500 ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جبکہ دھرو کپیلا-تنیشا کرسٹو اور روہن کپور-روتھویکا گڈے مکسڈ ڈبلز میں حصہ لیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اب ہماری پوری توجہ ہاکی ورلڈ کپ پر مرکوز: ہرمن پریت سنگھ

Next Post

سری گنگا نگر کا ریاستی سطح کی سینئر تیر اندازی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

سری گنگا نگر کا ریاستی سطح کی سینئر تیر اندازی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.