جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج نے 21 ہزار فلسطینی بچوں کو معذور کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-05
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فوج نے 21 ہزار فلسطینی بچوں کو معذور کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

غزہ، 4 ستمبر (یو این آئی) غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی بحران انتہائی سنگین انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے ، اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے معذور نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک تقریباً 21 ہزار فلسطینی بچے مستقل معذور ہو چکے ہیں، جبکہ 40 ہزار 500 سے زیادہ بچے زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اعداد و شمار نہ صرف بمباری اور زمینی کارروائیوں کے باعث ہوئے ہیں، بلکہ بھوک، قحط اور ادویات کی شدید قلت نے بھی عام فلسطینیوں اور بچوں کو معذوری کی طرف دھکیل دیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق کمیٹی نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران فلسطینی خاندانوں کو اکثر اچانک انخلا پر مجبور کردیا جاتا ہے ، معذوری کا شکار افراد کے لیے یہ صورتحال اور بھی تکلیف دہ اور توہین آمیز بن جاتی ہے کیونکہ انہیں جبراً نقل مکانی کرنا پڑتی ہے ۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ایسے مناظر کا ذکر کیا گیا ہے جہاں معذور فلسطینی شہری کرولنگ کرتے ہوئے ریت اور ملبے پر چلنے پر مجبور ہوجاتے ہیں تاکہ کسی محفوظ مقام تک پہنچ سکیں۔
اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں امداد کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو بھی اجاگر کیا ہے ۔ غزہ میں امریکی حمایت یافتہ نجی ادارہ [؟]غزہ فاؤنڈیشن[؟] امدادی سامان تقسیم کرنے کی ذمہ داری نبھا رہا ہے ۔
اس نے چار مختلف مقامات پر مراکز قائم کیے ہیں، مگر وہاں پہنچنے کے لیے فلسطینیوں کو تقریباً 400 رکاوٹوں اور ملبے کے ڈھیروں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ اکثر اوقات جب لوگ وہاں پہنچتے ہیں تو امداد کی جگہ کو تبدیل کردیا جاتا ہے ، جس سے معذور اور کمزور افراد مزید مشکلات میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 83 فیصد معذور فلسطینی اپنی وہیل چیئرز، واکرز اور دیگر آلات سے محروم ہوچکے ہیں، ان آلات کی عدم دستیابی انہیں خوراک اور بنیادی ضروریات کے حصول سے بھی محروم کر دیتی ہے ۔
کمیٹی کے مطابق اب تک 1,57,114 فلسطینی زخمی ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 25 فیصد کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔ اس صورتحال کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی قرار دیا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہوائی کا کیلاویا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

Next Post

ریلویز نے بارہمولہ،اْوڑی ریل لنک قاضی گنڈ،بڈگام کیلئے ڈبلنگ کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی
عالمی خبریں

یو اے ای نے نیپال کے لئے مزید 38 ٹن انسانی امداد روانہ کی

2026-09-10
امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران کے پانچ تیل کے ٹینکر تباہ کر دیے: سینٹ کام

2026-09-10
عالمی خبریں

امریکہ لاطینی امریکہ میں اقتصادی اور سلامتی کے تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-10
عالمی خبریں

ای یو نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت کی، لڑائی روکنے کی اپیل

2026-09-10
ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
Next Post
ریلویز نے بارہمولہ،اْوڑی ریل لنک قاضی گنڈ،بڈگام کیلئے ڈبلنگ کی منظوری

ریلویز نے بارہمولہ،اْوڑی ریل لنک قاضی گنڈ،بڈگام کیلئے ڈبلنگ کی منظوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.