برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات میں کرکٹر کے خلاف کوئی قابل قبول ثبوت نہیں ملا۔ حیدر علی کو جلد ہی ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آ سکتے ہیں اور جا سکتے ہیں۔ واضح رہے مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں، ۔پاکستان نژاد برطانوی لڑکی نے حیدر علی پر گزشتہ ماہ زیادتی کا الزام لگایا تھا، کرکٹر حیدر علی کی دو ہفتے کی ضمانت کل ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پولیس نے حیدر علی کو ابتدائی تحقیقات کے بعد ضمانت پر رہا کیا تھا، انہیں موبائل فون بھی پولیس نے فرانزک کے بعد واپس کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پاکستانی کرکٹر برطانیہ سے باہر نہیں جاسکیں گے۔ یاد رہے کہ مانچسٹر پولیس کا کہنا تھا کہ 4 اگست کو شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کیا جب کہ یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش آیا۔ واقعہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا تھا۔




