جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

دلیپ ٹرافی کے سیمی فائنل میں سب کی نظریں ائیر، جیسوال اور پاٹیدار پرہوں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in کھیل
A A
دلیپ ٹرافی: گل، جورل اور ایشورن پہلا میچ نہیں کھیل سکے، شامی کی واپسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

بنگلورو، 3 ستمبر (یو این آئی) دلیپ ٹرافی 2025-26 کے سیمی فائنل میں ویسٹ زون کی مضبوط ٹیم شاردل ٹھاکر کی قیادت میں سنٹرل زون کے ساتھ بھڑے گی۔
کوارٹر فائنل میں سنٹرل زون کی ٹیم نے پہلی اننگ میں برتری حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ تاہم، اب ان کا سامنا ویسٹ زون کی بے حد مضبوط ٹیم کے ساتھ ہے، جس میں یشسوی جیسوال، شریاس ائیر، رتوراج گائیکواڑ اور تشار دیشپانڈے شامل ہیں۔
سرفراز خان یہ میچ نہیں کھیلیں گے۔ وہ بوچی بابو ٹورنامنٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ اس کے کواڈریسیپس میں چوٹ لگی تھی۔ ٹھاکر اور دیش پانڈے ویسٹ زون کے تیز گیندبازی اٹیک کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہیں اسپن گیندبازی میں ان کے پاس شمس ملانی اور تنوش کوٹیان کا آپشن ہے۔
سینٹرل زون کی ٹیم میں کلدیپ یادو نہیں ہیں۔ انہیں ایشیا کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کپتان دھرو جریل بھی چوٹ کی وجہ سے یہ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ ان کے گروئن میں تناؤ کا مسئلہ ہے۔ وہ کوارٹر فائنل میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ودربھ کے وکٹ کیپر بلے باز اکشے واڈکر کو جورل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ رجت پاٹیدار کو کپتانی کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
نارتھ ایسٹ زون کے خلاف سنٹرل زون کے بلے بازوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس میچ میں پاٹیدار اور شبھم شرما نے سنچریاں بنائی تھیں، جبکہ نوجوان دانش مالیور نے ڈبل سنچری بنائی تھی۔ اگر ہم سینٹرل زون کی بولنگ کی بات کریں تو خلیل احمد، دیپک چاہر اور ہرش دوبے اس کے سب سے نمایاں گیندبازہیں۔
یہ میچ براہ راست ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔
شریاس آئی پی ایل 2025 کے بعد پہلی بار مسابقتی کرکٹ میں واپس آ رہے ہیں۔ انہیں ایشیا کپ کے اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی کافی اچھی رہی لیکن یہ ان کے انتخاب کے لیے کافی نہیں تھی۔ اب وہ مصروف گھریلو شیڈول کے دوران رنز بنا کر سلیکٹرز کو دوبارہ متاثر کرنے کی کوشش کرنا چاہیں گے۔
رجت پاٹیدار نے اپنے 2025-26 کے گھریلو سیزن کی شاندار شروعات کی تھی۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے 96 گیندوں پر 125 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ اس کے علاوہ دوسری اننگ میں انہوں نے 72 گیندوں میں 66 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ زون کی بہترین گیندبازی اٹیک کے سامنے پاٹیدار کی فارم سینٹرل کے لیے بہت اہم ہے۔
ٹیم نیوز
سرفراز خان کی جگہ بڑودہ کے شیوالک شرما کو ویسٹ زون کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں مڈل آرڈر میں بلے بازی کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔
ویسٹ زون (ممکنہ): 1 یشسوی جیسوال، 2 ہاروک دیسائی (وکٹ کیپر)، 3 رتوراج گائیکواڈ، 4 شریاس ائیر، 5 شیوالک شرما، 6 جمیت پٹیل، 7 شاردول ٹھاکر (کپتان)، 8 شمس ملانی، 9 تنوش کوٹیان، 10 تشار دیش پانڈے، 11 دھرمیندر سنگھ جڈیجہ/ارشن ناگواس والا
سینٹرل کے کوارٹر فائنل میں آریان جوئیل 60 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے اور اس کے بعد وہ پورے میچ میں میدان میں واپس نہیں آئے۔ ان کی جگہ ریلوے کے وکٹ کیپر بلے باز اوپیندر یادو کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ کلدیپ کی جگہ راجستھان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر مانو سوتھر کو بھی ٹیم میں موقع دیا جا سکتا ہے۔
سنٹرل زون (ممکنہ): 1 آیوش پانڈے، 2 دانش مالیور، 3 شوبھم شرما، 4 رجت پاٹیدار (کپتان)، 5 اپیندر یادو/اکشے واڈکر (وکٹ کیپر)، 6 یش راٹھور، 7 دیپک چاہر، 8 ہرش دوبے، 9 مانو سوتھر،1 آدتیہ ٹھاکرے، 11 خلیل احمد۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مینڈس کی طوفانی اننگ، سری لنکا نے زمبابوے کودی شکست

Next Post

جنوبی افریقہ نے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
جنوبی افریقہ نے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا

جنوبی افریقہ نے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.