جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مینڈس کی طوفانی اننگ، سری لنکا نے زمبابوے کودی شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ہرارے، 3 ستمبر (یواین آئی) کامندو مینڈس کی 41 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت سری لنکا نے بدھ کو پہلے ٹی-20 میچ میں زمبابوے کو پانچ گیند باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
زمبابوے نے برائن بینیٹ (81) اور کپتان سکندر رضا (28) کے دم پر 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 175 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن سری لنکا نے 19.5 اوورز میں چھ وکٹوں پر 177 رنز بنا کرجیت حاصل کی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کو پتھم نسانکا اور کُسل مینڈس نے 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ نسانکا نے 55 اور مینڈس نے 38 رنز بنائے۔ لیکن اس کے بعد سری لنکا نے وکٹیں گنوائیں اور 17 اوورز میں اس کا اسکور چھ وکٹوں پر 142 ہو گیا۔
کامنڈو مینڈس نے محض 16 گیندوں پر چار چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 41 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کی منزل پر پہنچادیا۔ دوشان ہیمنتا نے نو گیندوں میں ناٹ آؤٹ 14 رنز بنا کر کامندو مینڈس کا اچھا ساتھ دیا۔
اس سے قبل آج یہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری زمبابوے کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے تیسرے ہی اوور میں تادیواناشے مارومانی (7) کا وکٹ گنوادیا۔ انہیں دشمنتھا چمیرا نے آؤٹ کیا۔ چھٹے اوور میں مہیش تھیکشنا نے شان ولیمز (14) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے کپتان سکندر رضا نے اوپنر برائن بینیٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 50 رنز جوڑے۔
13ویں اوور میں دوشان ہمنتا نے سکندر رضا کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ سکندر رضا نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے (28) رنز بنائے۔ ریان برل نے 15 گیندوں میں (17) ، تاشینگا میوسیکیوا 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کا چھٹا وکٹ 19ویں اوور کی آخری گیند پر برائن بینیٹ کی صورت میں گرا۔ انہیں چمیرا نے بولڈ آؤٹ کیا۔ بینیٹ نے 57 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے (81) رنز بنائے۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ نووان تھشارا، مہیش تھیکشنا اور دشن ہیمنتا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شارجہ: سہ ملکی سیریز میں شائقین کیلئے نیا پروٹوکول جاری

Next Post

دلیپ ٹرافی کے سیمی فائنل میں سب کی نظریں ائیر، جیسوال اور پاٹیدار پرہوں گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
دلیپ ٹرافی: گل، جورل اور ایشورن پہلا میچ نہیں کھیل سکے، شامی کی واپسی

دلیپ ٹرافی کے سیمی فائنل میں سب کی نظریں ائیر، جیسوال اور پاٹیدار پرہوں گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.