ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شیخ حسینہ کے ایک فیصلے سے بنگلہ دیش بری طرح پھنسا؟ پیسے بھی خرچ ہو گئے اور روس سے ہیلی کاپٹر بھی نہیں ملا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in عالمی خبریں
A A
بنگلہ دیش بحران: شیخ حسینہ استعفیٰ دینے کے بعد ہندوستان روانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

بنگلہ دیش ایک نئے بحران میں پھنس گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے تختہ پلٹ سے 3 سال قبل روس سے 2 ہیلی کاپٹر خریدے تھے، لیکن یہ ہیلی کاپٹر بنگلہ دیش حکومت کے لیے اب گلے کی ہڈی بن گئے ہیں۔
تقریباً 4 ٹکا ارب کے اس معاہدہ میں 2.98ٹکا ارب پہلے ہی ادا کر دیے گئے ہیں، لیکن اب امریکی پابندیوں کی وجہ سے انھیں لانا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک طرف معاہدہ رد کرنے پر شدید سالانہ نقصان کا خطرہ ہے، تو دوسری طرف ہیلی کاپٹر درآمد کرنے پر امریکہ سے سفارتی کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
سابقہ عوامی لیگ حکومت نے انسداد دہشت گردی مہم اور دور دراز علاقوں میں پولیس کی صلاحیت بڑھانے کے لیے روس سے ایم آئی-171 اے 2 ماڈل کے 2 ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 10 فروری 2021 کو پولیس ہیڈکوارٹر میں روس کی کمپنی جے ایس سی رسین ہیلی کاپٹرس کے ساتھ ایم او یو دستخط ہوا۔ اکتوبر 2021 میں معاشی امور کی کابینہ کمیٹی سے منظوری ملی اور اسی سال نومبر میں رسمی معاہدہ ہوا۔ فروری اور اپریل 2023 میں ہیلی کاپٹر بھیجنے کا منصوبہ تھا، لیکن امریکہ کی پابندی کے سبب عمل روک دیا گیا۔
دراصل اپریل 2021 میں ہی امریکہ نے کئی روسی دفاعی کمپیوں پر پابندی لگا دی تھی، جن میں رَسین ہیلی کاپٹرس بھی شامل ہے۔ اس کے باوجود بنگلہ دیش نے اسی سال نومبر میں اس معاہدہ پر دستخط کر دیا۔
سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ حکومت نے پابندی کے بارے میں جانتے ہوئے بھی یہ معاہدہ کیوں کیا اور رقم کی ادائیگی کیوں کی۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر ابھی روس کے گودام میں رکھے ہوئے ہیں اور رکھنے کے انتظام کا خرچ بھی لگاتار بڑھ رہا ہے۔ اگر معاہدہ رد ہوا تو کانٹریکٹ کی شرطوں کے تحت کمپنی پورا خرچ وصول کرنے کا دعویٰ کر سکتی ہے اور معاملہ بین الاقوامی ثالثی (ایس آئی اے سی) تک جا سکتا ہے۔ اس لیے وزارت خارجہ سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کو سمجھانے کی کوشش کی جائے، تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ ہیلی کاپٹر پوری طرح شہری استعمال کے لیے ہیں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے کاموں میں استعمال ہوں گے۔
وزارت خارجہ کا ماننا ہے کہ اگر بنگلہ دیش ہیلی کاپٹر لانے پر بضد رہا تو اس کا امریکہ-بنگلہ دیش تعلقات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ماہرین بھی تنبیہ دے رہے ہیں کہ امریکہ سے ٹکراؤ بنگلہ دیش کی معیشت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کافی گہرے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگی ہیرو قرار دے دیا

Next Post

سری نگر میں ایک ہاؤس بوٹ خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post

سری نگر میں ایک ہاؤس بوٹ خاکستر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.