منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بزرگ خواتین کو بے سہارا چھوڑنا سماجی بدنامی: کووند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-28
in قومی خبریں
A A
صدر کووند کا دورہ ترکمانستان، چار معاہدوں پر دستخط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ بزرگ خواتین کو بے سہارا چھوڑنا ایک سماجی برائی اور ملک کی ثقافت پر دھبہ ہے اور اسے جتنی جلدی ختم کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔
اترپردیش میں ورنداون کے ایک روزہ دورے پر گئے مسٹر کووند نے پیر کوبزرگ خواتین کے لئے بنائے گئے گھر کرشنا کٹیرکادورہ کیا اوروہاں رہنے والی بزرگ خواتین سے بات چیت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ نے ورنداون سے جڑی محبت اور قربانی کی داستانوں کا ذکر کیا اور کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں سالوں سے رائج ان سماجی بگاڑ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا، ’’ایسے کئی واقعات ہوئے ہیں جب خواتین کو ان کے اپنے بیٹوں یا خاندان کے افراد نے ہی ورنداون میں انہیں بے سہارا چھوڑ دیا اور کبھی ان کی خیریت دریافت کرنےنہیں آئے۔ یہ سماجی برائی ملک کی ثقافت پر دھبہ ہے۔ جتنی جلدی اس کو دور کیا جائے اتنا ہی بہتر ہے۔”
انہوں نے کہا، ‘میرا خیال ہے کہ سماج میں ‘کرشنا کٹیر’ قسم کے شیلٹر ہومز کی تعمیر کی ضرورت ہی نہیں پڑنی چاہیے۔ کوشش یہ ہونی چاہیے کہ بے سہاراخواتین کی دوبارہ شادی، معاشی آزادی، خاندانی جائیداد میں حصہ داری، سماجی اور اخلاقی حقوق کے تحفظ جیسے اقدامات کیے جائیں۔
ملک کے معززین لوگوں سے ان خواتین کو سماج کے مرکزی دھارے سے جوڑنے میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میں معاشرے کے تمام ذمہ دار شہریوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ سماجی زندگی سے دور ہوچکی ان ماووں کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے۔ معاشرے سے ان کا رابطہ بڑھایا جائے۔ تہواروں، میلوں اورفیسٹول میں ان کی تجربات سے پرشرکت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
قبل ازیں، مسٹرکووند نے اپنی اہلیہ سویتا کووند کے ساتھ ویدک منتروں کے درمیان بانکے بہاری مندر میں پوجا کی۔
اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی پوجا میں شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راج ناتھ نے ملائیشیا کے وزیر دفاع کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ کیا خیال

Next Post

نیٹو سالانہ اجلاس، فن لینڈ اور سوئیڈن کی رکنیت کیلئے ترکی پر دباؤ ڈالا جائے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
نیٹو میں شمولیت پر روس کی فن لینڈ اور سویڈن کو دھمکی

نیٹو سالانہ اجلاس، فن لینڈ اور سوئیڈن کی رکنیت کیلئے ترکی پر دباؤ ڈالا جائے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.