بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی پی رادھا کرشنن کو بلامقابلہ نائب صدر بنانے کی کوشش میں راجناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-19
in قومی خبریں
A A
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار کے طور پر اعلان کیے جانے کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتفاق رائے قائم کرنے کی تیاری تیز کر دی ہے ۔ اسی سلسلے میں مسٹر سنگھ نے اتوار کی رات کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سے فون پر بات کی اور این ڈی اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کے لیے حمایت بھی طلب کی۔
قابل ذکر ہے کہ این ڈی اے کی جانب سے نائب صدر کے انتخاب کے لیے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ، جبکہ مرکزی وزیر کرن رجیجو کو اس کا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے ۔
اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوئی ، جس میں پارٹی صدر جے پی نڈا نے این ڈی اے امیدوار کے طور پر مسٹر رادھا کرشنن کے نام کا اعلان کیا۔ مسٹر رادھا کرشنن تمل ناڈو میں بی جے پی کے صدر رہ چکے ہیں اور گورنر کے طور پر ان کے پاس طویل انتظامی تجربہ ہے ۔مسٹر جگدیپ دھنکھڑ کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے یہ عہدہ خالی ہے ۔
نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا اور اسی دن ووٹوں کی گنتی بھی ہوگی۔ امیدوار کے ذریعے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے جبکہ امیدوار 25 اگست تک اپنی نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ نائب صدر کے انتخاب میں راجیہ سبھا کے 233 منتخب ارکان، راجیہ سبھا میں نامزد 12 ارکان اور لوک سبھا کے 543 ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اس طرح کل 788 لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اتوار کو نائب صدر کے عہدے کے لیے مسٹر رادھا کرشنن کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا:‘‘بی جے پی تمام اپوزیشن پارٹیوں سے بات کرکے بلامقابلہ انتخاب کروانے کی کوشش کرے گی۔ ان کی حمایت لے کر نائب صدر کا انتخاب بلامقابلہ کروانے کی کوشش کریں گے ۔ ہم ان کے رابطے میں ہیں۔ ہمارے سینئر لیڈران ان کے رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں اور این ڈی اے کے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔’’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کمیشن ذمہ داریوں سے بھاگ رہا ہے : کانگریس

Next Post

جموں اور وادی میں جاری بارشوں سے معمول کی زندگی متاثر ‘جموں صوبے میں اسکول بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں
قومی خبریں

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مردم شماری کے شمار کنندگان کے دائرے میں توسیع آر ایس ایس والوں کے لیے روزگار کا پٹارہ کھولنا ہے: کانگریس

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
قومی خبریں

شہروں کو شہری بنیادی سہولیات میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بنانا ہوگا: سیتارمن

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
قومی خبریں

تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق
قومی خبریں

جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
قومی خبریں

غذائی تحفظ کی خلاف ورزی: ایف ایس ایس اے آئی نے کئی کمپنیوں پر مقدمہ چلانے کی دی منظوری

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
قومی خبریں

دہلی میں تہواروں کے دوران صفائی، روشنی اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں: ریکھا گپتا

2026-10-18 - Updated on 2026-10-19
Next Post
جموں اور وادی میں جاری بارشوں سے معمول کی زندگی متاثر ‘جموں صوبے میں اسکول بند

جموں اور وادی میں جاری بارشوں سے معمول کی زندگی متاثر ‘جموں صوبے میں اسکول بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.