جمعرات, اگست 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اڈیشہ ، منی پور اور جھارکھنڈ نے کامیابی حاصل کی، مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو کا مقابلہ برابر رہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-19
in کھیل
A A
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی

15ویں ہاکی انڈیا جونئر مرد نیشنل چیمپئن شپ کے ساتویں دن پیر کے روز ڈویژن ’اے‘ کے میچوں میں اڈیشہ، منی پور اور جھارکھنڈ نے اپنے اپنے میچ جیتے، جبکہ مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو کے درمیان پول مرحلے کا مقابلہ ڈرا رہا۔
پنجاب، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، جھارکھنڈ، ہریانہ، منی پور، اڈیشہ اور کرناٹک نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
دن کے پہلے مقابلے میں اڈیشہ نے آندھرا پردیش کو 10-0 سے شاندار شکست دی۔ اڈیشہ کے لئے پردیپ منڈل نے (12ویں، 44ویں منٹ)، بلکن اورم نے (24ویں، 35ویں منٹ)، دیپک پردھان نے (27ویں، 57ویں منٹ)، کرن لاکڑا نے (56ویں، 59ویں منٹ) میں دو دو گول کئے، جبکہ پرتاپ ٹوپو نے (10ویں) اور یوجن منج نے (60ویں) منٹ میں ایک ایک گول کیا۔
اگلے میچ میں منی پور نے پول سی میں دادرا اور نگر حویلی و دمن و دیو کو 5-1 سے شکست دے کر تین پوائنٹ حاصل کئے۔ منی پور کے لئے یمکھم بدیانند سنگھ نے (35ویں، 45ویں منٹ)، رکی ٹونجم نے (20ویں)، ہریش سنگھ لیتانتم نے (37ویں) اور ادھیکاری مایوم سریش شرما نے (39ویں) منٹ میں گول کئے۔ جبکہ متھیلیش سنگھ نے (36ویں) منٹ میں دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کے لئے واحد گول کیا۔
دن کے تیسرے مقابلے میں جھارکھنڈ نے پول بی میں مہاراشٹر کو 5-3 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کے لئے اڈیسن منج نے (17ویں، 28ویں، 47ویں منٹ)، بھینگرا گلیڈسن نے (20ویں) اور کپتان روشن ایکا نے (42ویں) منٹ میں گول کئے۔ مہاراشٹر کے لئے کارتک رمیش پٹارے نے (35ویں)، گورو بابراؤ پاٹل نے (54ویں) اور شیوَم سچن دھونڈے نے (57ویں) منٹ میں گول کئے۔
ڈویژن ’اے‘ کے آخری پول میچ میں مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ 3-3 سے ڈرا رہا۔ محمد کونین نے (چوتھے، 14ویں منٹ) اور تشار پرمار نے (نویں منٹ) میں مدھیہ پردیش کے لئے ابتدائی اہم گول کئے۔ وشال ایس نے (23ویں منٹ) اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول کیا، جبکہ منی مارن وی نے (51ویں، 59ویں منٹ) میں تمل ناڈو کے لئے آخری لمحات میں دو گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ مدھیہ پردیش کا مجموعی گول اوسط بہتر ہے اور اس لئے وہ ٹورنامنٹ میں آگے بڑھ رہا ہے۔
15ویں ہاکی انڈیا جونئر مرد نیشنل چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل بدھ کو کھیلے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غزہ کا مسئلہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کررہا ہے

Next Post

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا
کھیل

مینچسٹر سپر جائنٹس نے اپنا پہلا مینز ہنڈرڈ خطاب جیت لیا

2026-08-18
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی
کھیل

ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے خلاف پوائنٹس حاصل کرنے اترے گی

2026-08-18
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں درویش رسولی افغانستان ٹیم کے کپتان ہوں گے

2026-08-18
کھیل

سُتھار اور جڈیجہ نے سری لنکا کو 284 رنز پر سمیٹا، ہندستان کو 178 رنز کی برتری

2026-08-18
کھیل

کولار اوپن کا دوسرا ایڈیشن 18 اگست سے شروع ہوگا

2026-08-18
پڈیکل نے گنگولی کی نمبر تین کی پرانی جگہ سنبھالی، ہندوستان کے مخصوص بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کلب میں شامل
کھیل

پڈیکل نے گنگولی کی نمبر تین کی پرانی جگہ سنبھالی، ہندوستان کے مخصوص بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے کلب میں شامل

2026-08-16
امپائر کے فیصلے سے پہلے اسمتھ کے ریویو لینے پر وارنر نے حیرت ظاہر کی
کھیل

امپائر کے فیصلے سے پہلے اسمتھ کے ریویو لینے پر وارنر نے حیرت ظاہر کی

2026-08-16
ہندوستان کے تاریخی 600 ویں ٹیسٹ میں دیودت پڈیکل کی ناٹ آؤٹ سنچری
کھیل

ہندوستان کے تاریخی 600 ویں ٹیسٹ میں دیودت پڈیکل کی ناٹ آؤٹ سنچری

2026-08-16
Next Post
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.