جمعرات, اگست 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل کی "مٹن قورمہ” پارٹی: بی جے پی ایم ایل اے کینیکر نے درج کرائی شکایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-18
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

مودی اور نبین نے پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے سنجے کینیکر نے پولیس کمشنر کو شکایت درج کرائی ہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انھوں نے اورنگ آباد کے پولس کمشنر مسٹر پراوین پوار سے ملاقات کی اور انہیں ایک شکایت پیش کی جس میں درخواست کی گئی کہ سابق ایم پی امتیاز جلیل کے خلاف شری کرشن جنماشٹمی کے مقدس مہینے اور شری کرشنا جنم اشٹمی کے دن کھلے عام انہیں گوشت کھانے کی دعوت دینے پر مقدمہ درج کیا جائے ۔
واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی صدر اور اورنگ آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے 15 اگست کو گوشت کی دوکانیں بند رکھے جانے کے خلاف اپنے مکان پر ایک "چکن بریانی” اور "مٹن قورمہ ” پارٹی کا اہتمام کرکے اس میں ان تمام میونسپل کارپوریشن کمشنروں کو دعوت دی تھی۔
آج امتیاز جلیل نے یو این آئی سے اس انوکھے احتجاج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعوت میں تو کوئی شریک نہیں ہوا ۔ ان کے خلاف اس ضمن میں درج کرائی گئی شکایت کو انھوں نے غیر اہم بتاتے ہوئے طنزیہ کہا کہ اب ” اپنے گھروں پر بریانی کھانے پر بھی شکاتیں کی جا رہی ہیں”۔
امتیاز جلیل نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تہواروں کے بہانے گوشت کی دکانیں بند کرانے کا فیصلہ ناانصافی ہے اور شہریوں کی ذاتی آزادی میں مداخلت کے مترادف ہے ۔ انھوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس تقریب میں ویجیٹیرین پکوانوں کے ساتھ چکن بریانی بھی تیار کرائی تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ حکومت کسی کو یہ نہیں بتا سکتی کہ اسے کیا کھانا چاہیے اور کیا نہیں۔
انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی عوام کی آزادی کا خیال رکھتے تو میونسپل کمشنر کو اس حکم کو منسوخ کرنے کی ہدایت دیتے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر گوکل اشٹمی پورے مہاراشٹر میں منایا جا رہا ہے تو پھر صرف چند اضلاع میں ہی اس پابندی کو کیوں نافذ کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ صرف کچھ کمشنروں کی حد سے بڑھی ہوئی سرگرمی ہے جو حکومت کو خوش کرنے کے لیے شہری آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امتیاز جلیل نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے صرف دو بڑے تہوار ہیں، عید اور بقرعید، اگر حکومت مذہبی جذبات کا اتنا ہی احترام کرتی ہے تو کیا ان ایام میں شراب کی دکانیں بھی بند کی جائیں گی؟ ان کے مطابق یہ دوہرا معیار ناقابل قبول ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیوانندن گرینڈ ماسٹر کو شکست دے کر سب سے کم عمر خاتون شطرنج کھلاڑی بنیں

Next Post

شدید بارش سے ممبئی ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
مودی اور نبین نے پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی
قومی خبریں

مودی اور نبین نے پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی

2026-08-18
سات مہینے بعد نتن نبین نے ٹیم کا اعلان کیا – وسندھرا راجے اور رام مادھو سمیت 13 افراد قومی نائب صدر مقرر
قومی خبریں

سات مہینے بعد نتن نبین نے ٹیم کا اعلان کیا – وسندھرا راجے اور رام مادھو سمیت 13 افراد قومی نائب صدر مقرر

2026-08-18
مردم شماری فارم سے او بی سی زمرے کو غائب کرنا بڑی سازش: انل جے ہند
قومی خبریں

مردم شماری فارم سے او بی سی زمرے کو غائب کرنا بڑی سازش: انل جے ہند

2026-08-18
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

محض 24 گھنٹوں میں ہی سامنے آ گیا کہ کس کے دماغ میں ’نکسل‘ ہے: بی جے پی

2026-08-18
جوشی نے این ٹی اے میں کی جا رہی اصلاحات کا جائزہ لیا
قومی خبریں

جوشی نے این ٹی اے میں کی جا رہی اصلاحات کا جائزہ لیا

2026-08-18
پونا والا نے پھر دیا بی جے پی سے استعفیٰ
قومی خبریں

پونا والا نے پھر دیا بی جے پی سے استعفیٰ

2026-08-18
زرعی اور دیہی ترقی کے روڈ میپ پر 18 اگست کو بات چیت کریں گے شیوراج
قومی خبریں

زرعی اور دیہی ترقی کے روڈ میپ پر 18 اگست کو بات چیت کریں گے شیوراج

2026-08-18
Next Post

شدید بارش سے ممبئی ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.