منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یہ معجزہ ہے ‘:جاری امر ناتھ یاترا چار لاکھ کی حد عبور کر گئی

یہ بھارت کی وحدت اور چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کی علامت :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-01
in اہم ترین
A A
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
۲۰۲۵ کی سالانہ امرناتھ یاترا نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے چار لاکھ یاتریوں کی تعداد پار کر لی ہے۔
جمعرات کو بالتل بیس کیمپ سے یاتریوں کو مقدس غار کی جانب روانگی کی اجازت دی گئی، جس کے بعد یہ روحانی سفر اپنے عروج پر پہنچ گیا۔
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جو شری امرناتھ جی شرائن بورڈ (ایس اے اے بی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی۔
سنہا نے لکھا’’بابا امرناتھ ناممکن کو ممکن بناتے ہیں۔ ان کے آشیرواد سے آج یہ مقدس یاترا ۴ لاکھ کی تعداد عبور کر گئی ہے۔ میں بھگوان شیو کو سجدہ کرتا ہوں اور اس الہیٰ سفر کو ممکن بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ یہ خدائی سفر ناقابلِ موازنہ ہے، نہ صرف اس لیے کہ یہ کٹھن اور مشکل ہے بلکہ اس لیے کہ یہ ’خالص مسرت کا لاجواب سفر‘ ہے۔
سنہا کا کہنا تھا’’یہ ایک روحانی تجربہ ہے، جو عقیدت مندوں کو خود کو جاننے، بھروسہ کرنے، اور دلوں کو شکرگزاری سے بھرنے کا موقع فراہم کرتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ تعداد میں درشن اور ملک و بیرون ملک سے عقیدت مندوں کی آمد بھارت کی وحدت اور چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کی علامت ہے۔
ایل جی نے لکھا’’میں ان تمام عقیدت مندوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے بھروسہ دکھایا اور ہماری قیمتی روحانی وراثت کو مضبوط کیا‘‘۔
گھپا کا یہ مقام سطح سمندر سے۳۸۸۸میٹر بلندی پر واقع ہے اور وہاں برف سے بنی ہوئی قدرتی شیو لنگ کی موجودگی مانی جاتی ہے، جو چاند کے مختلف مراحل کے ساتھ گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہے۔
عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ یہ برفانی شیو لنگ بھگوان شیو کی الوہی طاقتوں کی علامت ہے۔
خراب موسمی حالات کے پیش نظر جمعرات کو جموں سے امرناتھ یاترا معطل  رہی۔
جموں کے ڈویڑنل کمشنر رمیش کمار نے کہا’’یاترا راستوں پر خراب موسم کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر ۳۱ جولائی کو جموں کے بھگوتی نگر سے امرناتھ یاترا قافلے کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔
کمار نے مزید بتایا کہ یاترا کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث کشمیر میں قائم بیس کیمپس سے یاتریوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی ہے۔
جموں کے صوبائی کمشنر نے کہا’’اسی لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ۳۱ جولائی کو بھگوتی نگر، جموں سے بال ٹال اور نونون بیس کیمپس کی طرف کوئی قافلہ روانہ نہیں ہوگا‘‘۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث یاتریوں کو احتیاط برتنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
یہ سالانہ یاترا ۳؍ جولائی کو شروع ہوئی تھی اور۹ اگست کو’شراون پورنیما‘ اور’رکشا بندھن‘ کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔اس سال چار لاکھ سے زائد یاتریوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عقیدے نے دہشت گردی پر فتح حاصل کی ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’قومی مفاد میں ہر ممکن قدم اٹھایا جائیگا‘

Next Post

حج۲۰۲۶:درخواستوں کی تاریخوں میں ۷؍اگست تک توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

حج۲۰۲۶:درخواستوں کی تاریخوں میں ۷؍اگست تک توسیع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.