جمعہ, اگست 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

صدر اسپتال سری نگر میں ڈاکٹر پر حملہ، ساتھی ڈاکٹروں کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-24
in تازہ تریں
A A
بچہ ہسپتال بمنہ میں تعمیر شدہ نئے ۰۰۵ بستروں والے ہسپتال منتقل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

سرینگر//
سرینگر کے صدر اسپتال (ایس ایم ایچ ایس) میں ایک سینئر ڈاکٹر پر تیماردار کی جانب سے مبینہ حملے کے خلاف بدھ کے روز اسپتال کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں طبی خدمات متاثر ہوئیں اور مریضوں و تیمارداروں کو گوناں گوں مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔
احتجاج اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک تیماردار کو دورانِ ڈیوٹی موجود ڈاکٹر کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر پڑتا ہے ۔ یہ واقعہ منگل کی شب اسپتال کے ایمرجنسی سیکشن میں پیش آیا۔
احتجاجی ڈاکٹروں نے اسپتال کے احاطے میں جمع ہو کر نعرے بازی کی اور پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اسپتال میں تعینات طبی و نیم طبی عملے کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کی جا سکے ۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ مریضوں کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں، لیکن اگر ان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر رہیں گے ۔
ایک احتجاجی ڈاکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا’’ہم صرف تحفظ چاہتے ہیں، تاکہ ہم بلا خوف و خطر اپنی خدمات انجام دے سکیں‘‘۔
ادھر اسپتال میں جاری احتجاج کے باعث دور دراز علاقوں سے آئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مریضوں نے شکایت کی کہ او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے ان کا علاج نہیں ہو سکا جبکہ ایمرجنسی سروسز بھی سست روی کا شکار رہیں۔
ایک تیماردار نے میڈیا کو بتایا’’ہم شوپیاں سے اپنے مریض کو لے کر آئے تھے ، لیکن یہاں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے ہمیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا اور کوئی رہنمائی نہیں دی گئی‘‘۔
ادھر، اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی ہے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ ویڈیو کی تصدیق اور ملزم کی شناخت کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 وزیر اعلیٰ کا پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت خدمات کی بروقت فراہمی پر زور

Next Post

چنار بک فیسٹول :وانچو کاایل جی سنہاسے کتب میلے پر تبادلہ خیال 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

رشوت لیتے ہوئے ایس ایم سی کی جونیئر بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

2026-08-21
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

ڈیپوٹیشن آرڈر کے خلاف اسمبلی ملازمین کا احتجاج‘ نظرثانی کا مطالبہ

2026-08-21
پی ایم مودی کی قیادت میں پاک اشتعال انگیزیوں پر فوجی ردعمل کا زیادہ امکان ہے:امریکی انٹیلی جنس
اہم ترین

اسلام آباد اور نئی دہلی نے  ایک دوسرے کے ہائی  کمیشن کی عمارتوں کے باہر موجود ’تجاوزات‘ ہٹا دیں

2026-08-21
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
اہم ترین

گور صاحب کی قابل غور باتیں !            

2026-08-21
’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ‘

2026-08-20
’جموں کشمیر میںامن ترقی کی کنجی ہے‘
اہم ترین

ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے۲۳ ویں یومِ تاسیس سے  سنہا کا خطاب

2026-08-20
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر نے بی جے پی کے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردئے

2026-08-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ نے پھانسی دے کر سزائے موت پر عملدرآمد ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی

2026-08-20
Next Post
امرناتھ جی یاترا کےلئے سخت سیکورٹی بند وبست کیا گیا ہے : منوج سنہا

چنار بک فیسٹول :وانچو کاایل جی سنہاسے کتب میلے پر تبادلہ خیال 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.