جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

یہ سیریز جیت یقینی طور پر ہمیں اعتماد فراہم کرے گی: ہرمن پریت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-24
in کھیل
A A
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ڈرہم// انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں جب ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور بلے بازی کے لیے آئیں تو ان کا پہلا رن 11 ویں گیند پر آیا۔ یہ 102 رنز کی سنچری اننگ کا آغاز تھا، جس نے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی سیریز جیتنے کی بنیاد رکھی اور گھر پر ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل پوری دنیا کو ایک مضبوط پیغام بھی دیا۔

جب انہوں نے چیسٹر-لی-اسٹریٹ میں گیارہویں گیند کھیلی، تو بائیں ہاتھ کی اسپنر لنسی اسمتھ کی گیند پر خوبصورت کور ڈرائیو کے ساتھ باؤنڈری ملی۔ سست آغاز کے باوجود وہ اپنی لے میں آچکی ہیں۔

ہرمن پریت کی ون ڈے میں ان کی ساتویں سنچری تھی لیکن آخری 13 اننگ میں پہلا 50+ اسکور تھا۔ دورے کے آغاز میں ای سی بی ڈویلپمنٹ الیون کے خلاف کھیلے گئے 50 اوور کے وارم اپ میچ میں انہوں نے 54 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال کی دونوں سیریز میں ان کا بہترین اسکور صرف 26 رنز تھا، جو انہوں نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بنایا۔
میچ کے بعد، انہوں نے کہا، "ہر میچ میں میں بیٹنگ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنا چاہتی تھی لیکن آج کا میچ ہمارے لیے بہت اہم تھا، منصوبہ یہ تھا کہ کریز پر کچھ وقت گزارا جائے اور پھر دیکھا جائے کہ آگے کیا ہوتا ہے ۔ یہ حکمت عملی میرے لیے کارآمد ثابت ہوئی۔ پہلی دس گیندوں پر مجھے رن نہیں ملا لیکن پھر میں خود سے کہہ رہی تھی: ‘مجھے ہار ماننے کی ضرورت نہیں ہے ، بس ٹیم کے رکے رہنا ہے ۔’

متعلقہ

ہیری کین کی شاندار کارکردگی، بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

بی سی سی آئی ملک میں معذور کرکٹ کو فروغ دے گا، ڈی سی سی آئی نے اقدام کا خیرمقدم کیا

82 گیندوں میں سنچری مکمل کر کے ہرمن پریت نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی 87 گیندوں کی سنچری کو پیچھے چھوڑ دیا اور خواتین کے ون ڈے میں ہندوستان کے لیے دوسری تیز ترین سنچری بنائی۔ اس سال کے شروع میں اسمرتی مندھانا نے آئرلینڈ کے خلاف 70 گیندوں میں سنچری بنائی جو کہ ہندوستان کے لیے تیز ترین سنچری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ 4000 رنز مکمل کرنے والی تیسری ہندوستانی خاتون کھلاڑی بھی بن گئیں۔

ہندوستان کے لیے یہ بھی اطمینان بخش تھا کہ پوری بیٹنگ یونٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جمائمہ روڈریگس نے 50 رنز بنائے اور ہرمن پریت کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت داری کی۔ مندھانا اور ہرلین دیول نے 45-45 رنز بنائے اور ریچا گھوش نے 18 گیندوں میں 38 رنز کی تیز اننگ کھیلی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

Next Post

مودی برطانیہ اور مالدیپ کے چار روزہ دورے پر روانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہیری کین کی شاندار کارکردگی، بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا
کھیل

ہیری کین کی شاندار کارکردگی، بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کر لیا

2026-10-28
بی سی سی آئی ملک میں معذور کرکٹ کو فروغ دے گا، ڈی سی سی آئی نے اقدام کا خیرمقدم کیا
کھیل

بی سی سی آئی ملک میں معذور کرکٹ کو فروغ دے گا، ڈی سی سی آئی نے اقدام کا خیرمقدم کیا

2026-10-28
ابھیشیک کی طوفانی سنچری، ہندوستان کو 3-0 کی ناقابل شکست برتری
کھیل

ابھیشیک کی طوفانی سنچری، ہندوستان کو 3-0 کی ناقابل شکست برتری

2026-10-28
کھیل

میں نے ذہن میں اس اننگز کا تصور کیا تھا اور ویسا ہی ہوا: ابھیشیک شرما

2026-10-28
کھیل

مورکل سی ایس کے کے اسسٹنٹ کوچ، موہت شرما بولنگ کوچ مقرر

2026-10-28
کھیل

ڈوپنگ کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کا عزم مضبوط: مانڈویہ

2026-10-28
کھیل

عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا 2030ء کی چیمپئن شپ ماسکو میں کرانے کا فیصلہ

2026-10-28
کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر
کھیل

کیئرون پولارڈ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی

مودی برطانیہ اور مالدیپ کے چار روزہ دورے پر روانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.