منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’’اگر ضرورت پیش آئی تو ایران پر بار بار حملے کریں گے‘‘؍ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-23
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن//،(مانیٹرنگ ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر بار بار حملے کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں سے ایران کے جوہری مقامات تباہ ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ کی یہ دھمکی ایسے وقت سامنے آئی جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی چینل فوکس نیوز سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام فی الحال رک چکا ہے، کیونکہ وہ اسرائیلی اور امریکی بم باری کے نتیجے میں شدید نقصان” کا شکار ہوا ہے۔ تاہم عراقچی نے واضح کیا کہ ایران یورینیم کی افزودگی سے دست بردار نہیں ہو گا اور وہ فی الحال امریکہ کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کو تیار نہیں۔
ٹرمپ نے آج منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر لکھا وزیر خارجہ عباس عراقچی ایرانی جوہری تنصیبات کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ نقصان شدید ہے، سب کچھ تباہ ہو چکا ہے…. یہی میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور اگر ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ ایسا کریں گے۔”
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو "شدید نقصان” پہنچا ہے، اور ان میڈیا اداروں کو معافی مانگنی چاہیے جنھوں نے امریکی حملوں کی شدت پر سوالات اٹھائے۔
گزشتہ ماہ21 جون کو، امریکی فضائیہ نے B-2 بم بار طیاروں کے ذریعے اصفہان، نطنز اور فردو میں واقع ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ ان میں فردو کا وہ مقام بھی شامل تھا جو پہاڑ کے اندر، نصف میل گہرائی میں واقع ہے۔
تاہم ان حملوں سے ہونے والے نقصان کے اندازے کے حوالے سے صدر ٹرمپ اور دیگر حکام کے بیانات میں اختلاف نظر آیا۔ ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل” پر کہا کہ یہ حملے "ایرانی جوہری تنصیبات کو صفحۂ ہستی سے مٹا چکے ہیں” اور سب سے بڑا نقصان زمین کے نیچے ہوا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزیتھ نے کہا کہ بموں کا اثر "اب بھی ملبے کے نیچے دفن ہے” اور جو لوگ اس مشن کی کامیابی پر شک کر رہے ہیں، وہ دراصل صدر کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر سی آئی اے کے ڈائریکٹر جون ریٹکلف نے تصدیق کی کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو "شدید نقصان” پہنچایا۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں 18 گھنٹوں کے دوران "بنکر بسٹر” قسم کے 14 بھاری بم گرائے گئے۔
اسرائیلی جوہری توانائی ادارے کا کہنا ہے کہ فردو کا جوہری مقام اب "ناقابلِ استعمال” ہو چکا ہے، اور ان حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو "چند برسوں کے لیے” روک دیا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی حکام نے اس پر اتفاق کیا کہ ایران جوہری حملوں سے قبل اپنا افزودہ یورینیم منتقل نہیں کر سکا، اور نطنز اور فردو میں واقع سینٹری فیوجز کو ایسا نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت ممکن نہیں۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے بھی ان حملوں سے ہونے والے نقصان کو "انتہائی شدید” قرار دیا، اور کہا کہ ایران کے لیے اب پہلے جیسی رفتار سے جوہری پروگرام کو جاری رکھنا بہت مشکل ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی حملوں سے پہلے اسرائیلی کارروائیوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور کم از کم 14 جوہری سائنس دانوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کے نام پر جمہوریت کا قتل کیا جا رہا ہے : پرینکا گاندھی

Next Post

برطانیہ میں ڈبل ڈیکر مسافر بس کو خوفناک حادثہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

برطانیہ میں ڈبل ڈیکر مسافر بس کو خوفناک حادثہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.