کنگسٹن// ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئندہ پانچ میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچ ٹیم کے لیے اس کے آخری میچ ہوں گے۔
سینتیس سالہ رسل کو پانچ میچوں کی سیریز کے لیے ونڈیز ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے پہلے دو میچ جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے جائیں گے جو اس آل راؤنڈر کا ہوم گراؤنڈ ہے۔ ونڈیز کرکٹ نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔
آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی 16 رکنی ٹیم میں شامل آندرے رسل 20 جولائی سے شروع ہونے والی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے، وہ گزشتہ سال کے آخر میں انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
جمیکا رسل، دو بار کے عالمی چیمپئن اور 2012 اور 2016 میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ، اپنے آخری دو بین الاقوامی میچ اپنے ہوم گراؤنڈ سبینا پارک میں 20 اور 22 جولائی کو کھیلیں گے۔









