نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (عآپ) کی سینئر لیڈر اور اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی نے الزام لگایا کہ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان ہو رہا ہے ۔محترمہ آتشی نے منگل کے روز کہا کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ چھ مہینوں میں یہاں کے متوسط طبقے کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متوسط [؟][؟]طبقہ بجلی 95کی طویل لوڈشیڈنگ اور پرائیویٹ اسکولوں کی فیس میں اضافے سے پریشان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب دس سال پرانی گاڑیوں پر پابندی سے متوسط طبقہ خوفزدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے خاندان کے لیے کار خریدنے کے لیے برسوں محنت کرتے ہیں، لیکن بی جے پی نے بغیر سوچے سمجھے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگا دی ہے ۔ بی جے پی نے یہ فیصلہ کار مینوفیکچررس کے ساتھ ملی بھگت سے کیا ہے تاکہ لوگوں کو نئی گاڑیاں خریدنے پر مجبور کیا جا سکے ۔
اے اے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ دس سال پرانی گاڑیوں پر پابندی کے معاملے میں نیا قانون لایا جائے تاکہ متوسط [؟][؟]طبقے کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ اگر بی جے پی 10 سال پرانی گاڑیوں سے متعلق قانون بنانے کا قانونی راستہ اختیار کرتی ہے تو اپوزیشن اس کی مکمل حمایت کرے گی۔