بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-09
in کھیل
A A
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

لندن// انگلینڈ نے لارڈز میں رواں ہفتے کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے رفتار اور اچھال والی ‘دمداد پچ’ کا مطالبہ کیا ہے۔
اس میچ میں جوفرا آرچر اور گس اٹکنسن کی واپسی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایجبسٹن میں ہندوستان سے 336 رنز کی بری شکست سے بھی آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
انگلینڈ کے کوچ برینڈن میک کولم کا خیال ہے کہ ایجبسٹن میں تیار کی گئی ‘برصغیر جیسی’ پچ اور انگلینڈ کے ٹاس پر بولنگ کا انتخاب کرنے کے فیصلے نے ہندوستان کے حق میں کام کیا۔ وہ جمعرات سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں ہوم کنڈیشنز کا بہتر فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ وہ اپنے تیز باؤلنگ اٹیک میں بھی تبدیلیاں کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ان گیند بازوں کو گزشتہ دو ٹیسٹ کے دوران میدان پر سخت محنت کرنی پڑی ہے۔
گزشتہ ماہ لارڈز میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں تیز گیند بازوں کا غلبہ رہا، جہاں پیٹ کمنز اور کاگیسو رباڈا کواچھی سیم موومنٹ ملی تھی۔ میک کولم نے بھی ایسی ہی پچ کا مطالبہ کیا ہے، جس میں کچھ رفتار، اچھال اور حرکت ہو۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ میچ بہت اچھا ہوگا لیکن اگر پچ میں جان رہی تو یہ اور بھی زبردست ہوگا۔ ہندوستان 2018 میں لارڈس کی سبز پچ پر بری طرح پھنس گیا تھا، لیکن چار سال قبل ٹیم نے یہاں ایک سنسنی خیز ٹیسٹ میچ بھی جیتا تھا۔ ہندوستان جسپریت بمراہ کی واپسی کا انتظار کر رہا ہے، جنہیں برمنگھم میں آرام دیا گیا تھا۔ وہ بھی ایک مختلف قسم کی پچ کی توقع کر رہا ہے۔ ان کے کپتان شبھمن گل نے کہا، ’’دیکھتے ہیں کہ لارڈز میں ہمیں کس قسم کی پچ ملتی ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ یہ فلیٹ نہیں ہوگی۔
آرچر نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے ساتھ پریکٹس کی تھی اور پوری طرح گیندبازی بھی کی تھی۔ وہ گزشتہ ماہ سسیکس کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آئے اور بتدریج اپنے کام کا بوجھ بڑھا رہے ہیں۔ کہنی اور کمر کی انجری کے باعث وہ فروری 2021 سے ٹیسٹ کرکٹ سے باہر ہیں۔ میک کولم نے اشارہ دیا ہے کہ وہ واپسی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، "وہ (آرچر) سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ہمارے تیز گیند بازوں نے لگاتار دو ٹیسٹ کھیلے ہیں اور اب ہمیں مین گراؤنڈ میں جانا ہے۔ ہم اس میچ کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ دوسری طرف جوفرا فٹ ہیں، مضبوط ہیں، کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور وہ سلیکشن کے دائرے میں ہوں گے۔ یہ ہمارے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ہے۔ وہ ٹیم کے ساتھ رہ کر کافی کوش ہیں اور ان کا ٹیم کے ساتھ ہونا شاندار ہے۔ انہوں نے کافی انجری کا سامنا کیا ہے اورطویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ سے دور ہیں، لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کیا حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ انہیں جو بھی موقع ملے گا، وہ اس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔
انگلینڈ کے پاس جمعرات سے پہلے صرف ایک مکمل پریکٹس سیشن ہوگا کیونکہ پہلے دو ٹیسٹ میں انہیں کل 443 اوور فیلڈنگ کرنی پڑی ہے۔ انہوں نے منگل کے اختیاری پریکٹس سیشن کو منسوخ کر دیا ہے اور برائیڈن کارس، جوش ٹونگ اور کرس ووکس کی پہلی ترجیح ان کی بحالی ہوگی۔
زمبابوے کے خلاف ہیمسٹرنگ میں تناؤ کا شکار ہونے کے بعد ایٹکنسن کی کمی انگلینڈ کو کھلی ہے اور ان کی ریکوری توقع سے زیادہ طویل رہی ہے۔ لیکن انہیں تیسرے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس میں آرچر، سیم کک اور جیمی اوورٹن بھی اضافی تیز گیند بازوں کے طور پر شامل ہیں۔ لارڈز میں اٹکنسن کا شاندار ریکارڈ رہا ہے اور انہوں نے یہاں دو ٹیسٹ میچوں میں ایک سنچری کے ساتھ 19 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

Next Post

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
Next Post
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.