ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پانچ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں شام پانچ بجے تک نیلمبور سیٹ پر سب سے زیادہ 70 فیصد سے زائد ووٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-20
in قومی خبریں
A A
بانڈی پورہ میونسپل کونسل کے صدر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//ملک کی چار ریاستوں گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ شام 5 بجے تک سب سے زیادہ 70.76 فیصد ووٹنگ کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر اور سب سے کم 49.07 فیصد ووٹنگ پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر درج کی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق گجرات اسمبلی کی دو اور کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی ایک -ایک نشست کے لیے ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ ابھی تک ووٹنگ کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے ۔
کمیشن کے مطابق گجرات کی ویساوادر سیٹ پر 54.61 فیصد اور کڑی سیٹ پر شام 5 بجے تک 54.49 فیصد ووٹنگ درج ہوئی۔ کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر 70.76 فیصد، پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر 49.07 فیصد اور مغربی بنگال کی کالی گنج سیٹ پر 69.85 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے ویساوادر سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ سیٹ ایم ایل اے کے استعفیٰ دینے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ضمنی انتخاب میں اس سیٹ کو جیتنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں لگا دی ہیں۔
مغربی بنگال میں چند واقعات کو چھوڑ کر ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ ریاست کی کالی گنج سیٹ پر ضمنی انتخاب میں حکمراں ترنمول کانگریس، اہم اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے ۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار الیفہ احمد، بی جے پی کے آشیش گھوش اور کانگریس امیدوار قابل الدین شیخ اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کالی گنج اسمبلی سیٹ کی نمائندگی الیفہ کے والد نے ایک دہائی تک کی۔ یہ سیٹ اس سال کے شروع میں ترنمول کانگریس کے موجودہ ایم ایل اے ناصر الدین احمد کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت بسی گوگی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ عام آدمی پارٹی نے اس سیٹ پر صنعتکار اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجیو اروڑہ کو میدان میں اتارا ہے ۔ بی جے پی نے جیون گپتا اور کانگریس نے سابق وزیر بھرت بھوشن آشو کو میدان میں اتارا ہے ۔
کیرالہ کی نیلمبور اسمبلی سیٹ پر پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ دور دراز اور شہری علاقوں کے پولنگ ا سٹیشنوں پر لمبی قطاریں دیکھی گئیں جو کہ ووٹرز کی بھرپور شرکت کا مظہر ہے ۔ کچھ تکنیکی مسائل کو چھوڑ کر انتخابی عمل آزادانہ اور پرامن طریقے سے جاری ہے ۔ اس سیٹ پر 10 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جن میں یو ڈی ایف، ایل ڈی ایف، بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایس ڈی پی آئی کے امیدوار شامل ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دستور ہند کا 75 سالہ سفر اہم حصولیابیوں کی کہانی ہے : بی آر گوائی

Next Post

مودی بہار، اڈیشہ اور آندھرا پردیش کے دورے پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

مودی بہار، اڈیشہ اور آندھرا پردیش کے دورے پر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.