جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

محبوبہ نے کشمیر ریل لنک کو سراہا، کہا’یہ کئی حکومتوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-07
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے جمعہ کو کشمیر ریل لنک کا خیرمقدم کیا، اس منصوبے کو کئی حکومتوں کی کوششوں کا ثمر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے نریندر مودی کی حکومت نے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
مفتی نے کہا’’ہم ٹرین کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ کام گزشتہ ۴۰سال سے جاری تھا، جب سے اندرا گاندھی نے ۱۹۸۳ میں جموں،ادھمپور ریل لنک شروع کیا تھا۔ تمام حکومتوں نے اس پر کام کیا، اور مودی نے اسے مکمل کیا۔ یہ بہت مشکل تھا، لیکن انہوں نے کر دکھایا، اور لوگ خوش ہیں‘‘۔
وزیراعظم مودی کے کٹرا کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سابق جموں و کشمیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ مودی نے ۲۲؍ اپریل کے پہلگام دہشت گردی حملے کے بعد کشمیری عوام کے دہشت گردی کے خلاف موقف کو تسلیم کیا۔
پی ڈی پہ کی صدر نے کہا’’میں اس بات پر بھی خوش ہوں کہ مودی نے پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام کے دہشت گردی کے خلاف موقف کو سراہا۔ انہوں نے عادل شاہ کی بھی تعریف کی، جو ایک سیاح کی جان بچاتے ہوئے شہید ہوئے۔ یہی کشمیریوں کی پہچان ہے‘‘۔
تاہم، مفتی نے مرکز کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد سے کشمیر میں نوجوانوں کی بڑے پیمانے پر حراست کے پیچھے منطق پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ان نوجوانوں کو رہا کیا جائے، جنہیں محض شبہ یا ماضی کے تعلق کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔
محبوبہ نے کہا’’حکومت سے میری گزارش ہے کہ وہ ان گرفتاریوں کا جائزہ لے۔ جب آپ تسلیم کرتے ہیں کہ کشمیری امن پسند لوگ ہیں، تو عید کے موقع پر انہیں رہا کیا جانا چاہیے۔ جن پر کوئی سنگین الزامات نہیں ہیں یا جنہیں صرف شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے زور دے کر کہا ’’اگر ہم واقعی کشمیر میں امن چاہتے ہیں، تو نوجوانوں کو جیلوں میں رکھنے کے بجائے ان کے ساتھ اعتماد سازی کی جانی چاہیے‘‘۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم مودی نے چناب پل کا افتتاح کرتے ہوئے کشمیر کی ترقی اور نوجوانوں کے خوابوں کی تکمیل کا عہد کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواب سے حقیقت:ریل نے کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑ دیا 

Next Post

غزہ میں۵ روپے پیکٹ کا ہندوستانی بسکٹ ۲۴۰۰ روپے میں کیوں فروخت ہو رہا ہے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
غزہ میں۵ روپے پیکٹ کا ہندوستانی بسکٹ ۲۴۰۰ روپے میں کیوں فروخت ہو رہا ہے؟

غزہ میں۵ روپے پیکٹ کا ہندوستانی بسکٹ ۲۴۰۰ روپے میں کیوں فروخت ہو رہا ہے؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.