منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر کو ریل سے ملک بھر سے جوڑنا تاریخی لمحہ ہے:وزیر اعلیٰ

’وہ مسائل کم ہو ں گے جن کی ماضی میں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-06
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے ریلوے کے ذریعے جوڑنے کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر میں کہوں کہ میں اس لمحے کا برسوں سے انتظار کر رہا تھا تو شاید یہ بھی کم ہو‘۔
عمر عبداللہ آج کٹرا میں میڈیا سے بات کر رہے تھے جہاں کل وزیر اعظم نریندر مودی وادی کشمیر کے لیے وندے بھارت ٹرین خدمات کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’یہ ریلوے پروجیکٹ اس وقت شروع ہوا جب میں ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا، اور اب میرے بچے بھی اسکول اور کالج مکمل کرکے کام پر لگ چکے ہیں‘‘۔
عمرعبداللہ کے مطابق یہ منصوبہ طویل تاخیر کا شکار رہا، لیکن ’دیر آید درست آید‘کے مصداق، اب اس کے آغاز سے نہ صرف عام لوگوں کو سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ وہ مسائل بھی کم ہوں گے جو ماضی میں معمولی رکاوٹ پر عوام کو بھاری قیمت چکانے پر مجبور کرتے تھے ۔
وزیرا علیٰ نے کہا’’جب بھی قومی شاہراہ بند ہوتی تھی، ایئرلائنز پانچ ہزار روپے کی ٹکٹ کو بیس ہزار میں بیچنا شروع کر دیتی تھیں۔ اب وندے بھارت کے آغاز سے ان سب مسائل کا حل نکل آئے گا‘‘۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل وزیر اعظم نریندر مودی کٹرا سے سری نگر کے درمیان وندے بھارت ٹرین سروس کا افتتاح کرنے والے ہیں، جو ریاست کی نقل و حمل، معیشت اور عوامی ربط کو ایک نئے دور میں داخل کرے گا۔
اس موقع پر کئی ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح متوقع ہے ، جن میں دنیا کا سب سے اونچا ریل پل چناب پل بھی شامل ہے ۔
اس سے پہلے جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں و کشمیر کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل چناب ریل پل کا دورہ کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’کل جموں و کشمیر کیلئے ایک تاریخی دن ہے جب آخر کار، وادی کو ملک کے باقی حصوں سے ایک ریلوے لنک کے ذریعے جوڑا جائے گا‘‘۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی۶جون کو دریائے چناب پر بنائے گئے دنیا کے سب سے اونچے ریل پل ‘چناب ریل برج‘ کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔
عمر عبداللہ نے جمعرات کو ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دنیا کے بلند ترین ریلوے پل چناب ریل پل کا دورہ کیا‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’کل جموں و کشمیر کیلئے ایک تاریخی دن ہے جب آخر کار، وادی کو ملک کے باقی حصوں سے ایک ریلوے لنک کے ذریعے جوڑا جائے گا جس کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم کے ہاتھوں کیا جائے گا‘‘۔
جموں و کشمیر میں واقع یہ’چناب ریل پل‘دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے ۔ یہ پل پیرس کے مشہور ایفل ٹاور سے۳۵میٹر بلند اور دہلی کے مشہور قطب مینار سے تقریباً ۲۸۷میٹر اونچا ہے ۔
یہ پل دریائے چناب سے۳۵۹میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔ اس ۲۷۲کلومیٹر طویل ریلوے راستے میں یہ ۱۳۱۵میٹر کا پل اودھم پور-سری نگر- بارہمولہ ریلوے لنک پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے ۔
یہ پل۱۴۸۶کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے یہ ۲۶۶کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کو برداشت کر سکتا ہے ۔
دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے پیش نظر غیر معمولی اور کثیر سطحی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔یہ وزیر اعظم کا’آپریشن سندور‘کے بعد پہلا دورہ جموں و کشمیر ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں سے سرینگر تک ریل رابطے کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوگا‘

Next Post

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے

کشمیر میں۳۲مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.