ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-24
in اہم ترین
A A
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

encounter.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گھنے جنگلاتی علاقے چھاترو-سنگھ پورہ میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشن جمعے کو دوسرے روز بھی جاری رہا، جہاں تین سے چار جیشِ محمد سے وابستہ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) نالن پربھات آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محصور دہشت گردوں کی تعداد تین سے چار کے درمیان ہو سکتی ہے ، جن میں سے بعض کا تعلق ممنوعہ تنظیم جیشِ سے ہے ۔ دہشت گرد گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں چھپے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے آپریشن میں پیچیدگیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ تاہم، فورسز نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کے تمام ممکنہ فرار کے راستے بند کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، فوج، پولیس اور سی آر پی ایف پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں وسیع علاقے میں تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ علاقے میں ڈرونز اور تھرمل امیجنگ آلات کی مدد سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا سکے ۔
جمعے کی صبح فورسز نے دوبارہ تازہ دم دستوں کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کیا۔ جنگل میں چھپے دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے ۔
اس دوران ڈی جی پی نالن پربھات نے آئی جی پی جموں بھیم سین تُتی، ڈی آئی جی شری دھر پاٹل اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کیا اور آپریشن میں شریک اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی پیشہ ورانہ لگن اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے آپریشن کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کشتواڑ اور دیگر سینیئر افسران موقع پر ہی کیمپ کیے ہوئے ہیں تاکہ تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل قائم رہے اور آپریشن کو مؤثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے میں بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن شروع کیا ہے تاکہ چھپے ہوئے دہشت گردوں کو تلاش کر کے انہیں انجام تک پہنچایا جاسکے ۔
قابل ذکر ہے کہ چھاترو کا علاقہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملی ٹینٹوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے حساس مانا جا رہا ہے اور حالیہ اطلاعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے یہ کارروائی شروع کی ہے ۔
آپریشن کے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے ، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امن دشمن عناصر کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ حالیہ فوجی ٹکراؤ کا تعلق کشمیر نہیں بلکہ پہلگام دہشت گردی واقعہ سے تھا‘

Next Post

’آپریشن سندور نے پاکستان کو بے نقاب کردیا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post

’آپریشن سندور نے پاکستان کو بے نقاب کردیا ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.