بدھ, مئی 21, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

غزہ میں انسانی بحران :کیاسرائیل تنہا ہوتاجارہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-21
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میںمطلوبہ تعداد میں بنکروں کو تعمیر ناگزیر 

آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی جموںکشمیر کیلئے ایک موقع 

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی جاری ہے اور معصوم لوگوں کی ہلاکت کا سلسلہ بھی ۔اسرائیلی حملوں میں جہاں غزہ کا بیشتر حصہ ملبے کے ایک بڑے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے وہیں اسرائیل کی علاقے میں امدادی سامان پر روک لگانے سے خوراک کا ایک ایسا بحران پیدا ہو رہا ہے جس کے تباہ کن نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں ۔
اسرائیل نے بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے بعد گرچہ محدود پیمانے پر امدادی سامان کو غزہ میں لانے کی اجازت دی ہے ‘ لیکن اقوام متحدہ کاکہنا ہے کہ یہ سامان غزہ کے متاثرہ علاقوں میں نہیںپہنچ پایا ہے ۔
اس عالمی ادارے کاکہنا ہے کہ اگر اگلے ۴۸ گھنٹوں میں غزہ میں امداد ی سامان نہیں پہنچ جائے گا تو ۱۴ہزار بچے جان کی بازی ہا ر سکتے ہیں ۔اقوام متحدہ کے مطابق امسال ۲ مارچ کے بعد سے غزہ میں خوراک، ایندھن یا ادویات کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے فلسطینی آبادی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اتوار کے روز وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ۱۱ ہفتوں کی ناکہ بندی کے بعد غزہ میں ’خوراک کی بنیادی مقدار‘ داخل ہونے کی اجازت دے گا لیکن اس کا منصوبہ پورے غزہ کا ’کنٹرول سنبھالنے‘ کا ہے۔
غزہ میں کم و بیش ۲۰ مہینوں سے اسرائیلی بمباری جاری ہے اور حماس کو ختم کرنے کی آڑ میں ہزاروں معصوم شہری ‘ جن میں بچے ‘بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں مارے جا چکے ہیں ۔امسال کے اوائل میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں امن کے قیام کی ایک امید پیدا ہو گئی تھی ‘ لیکن جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کے ساتھ ہی اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کی جو اب تک جاری ہے ۔
غزہ میں اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور حماس کے خاتمے کی آڑ میں عام اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے پہلی بار اسرائیل کے حامی اس سے خفا نظر آ رہے ہیں حتیٰ کہ امریکہ ‘ جو اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی اور ساتھی ہے‘ نے خود حماس سے رابطہ کرکے اپنے ایک یرغمالی کی رہائی حاصل کی ۔
اسرائیل کے وزیر اعظم کے جارحانہ رویے ‘ جس کا مقصد اسرائیلیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سے زیادہ ان کے ذاتی سیاسی اہداف کا حصول ہے ‘سے دنیا میں یہ تاثر بڑھ رہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں امن کے قیام میں دلچسپی نہیں ہے ۔
نیتن یاہو کے اس رویے کو دیکھتے ہو ئے برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ میں فوجی کارروائیوں میں ’سنگین‘ توسیع جاری رکھی تو وہ ’ٹھوس اقدامات‘ لیں گے۔
برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر سٹارمر نے فرانسیسی اور کینیڈین رہنماؤں کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے‘ اور ’فوری طور پر انسانی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے۔‘ ان تینوں ممالک نے غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے سرائیل کے طریقۂ کار کی اب تک کی سب سے سخت مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائی فوراً روک دینی چاہیے۔ وہ کارروائی جس کے بارے میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ اس سے حماس کا خاتمہ ہو گا، یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے گا اور پورے غزہ کو براہِ راست اسرائیلی فوجی کنٹرول میں لایا جائے گا۔تاہم برطانیہ، فرانس اور کینیڈا نے نیتن یاہو کی اس حکمتِ عملی کو مسترد کرتے ہوئے جنگ بندی کا واضح مطالبہ کر دیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے ’ہم غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے پھیلاؤ کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ وہاں انسانی المیے کی شدت ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے۔‘
امریکی صدر‘ڈونالڈٹرمپ گزشتہ ہفتے سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے دورے پر تھے جس دوران کم و بیش ۶۰۰ بلین ڈالر کے معاہدے ہو ئے ۔ یہ معاہدے سعودی عرب‘قطر اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں نے کئے جن کا زیادہ تر تعلق امریکہ سے فوجی ساز و سامان خریدنے سے ہے ۔
دورے کے بعد امریکہ واپسی پر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے ماہ کئی ڈرامائی اور اہم فیصلے ہوں گے ‘ اس سے زیادہ انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا ۔کہا جارہا ہے کہ خلیجی ممالک نے صدر ٹرمپ سے غزہ کی صورتحال پر گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیل غزہ میں فوری طور پر اپنی فوجی کارروائی پر روک لگائے ۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان ممالک نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ اس مسئلہ کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے اور اس ضمن میں فوری کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
برطانیہ ‘ فرانس اور کینیڈا جیسے ممالک کے علاوہ امریکہ بھی اسرائیلی رویے سے تنگ آرہا ہے اور ٹرمپ کے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران اسرائیل نہ جانے کا فیصلہ اس کی ایک واضح علامت قرار دیا جارہا ہے ۔
ایک امریکی اخبار‘واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نیتن یاہو کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ ختم نہ کی تو امریکی حمایت واپس لے لی جائے گی۔اخبار نے نامعلوم ذرائع سے جو کہ مذاکرات سے واقف ہیں، نقل کیا کہ ٹرمپ کے نمائندوں نے اسرائیل کو آگاہ کیا ہے کہ اگر جنگ ختم نہیں کی گئی تو امریکہ ملک کو ’چھوڑ دے گا۔ٹرمپ کے لوگ اسرائیل کو بتا رہے ہیں، ہمیں آپ کو چھوڑ دینا ہوگا اگر آپ اس جنگ کو ختم نہیں کرتے۔‘
غزہ کو جس انسانی بحران کا سامنا ہے اگر وہ کسی بات کا متقاضی ہے تو اس بات کا ہے کہ اسرائیل کو فوری جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے اور ساتھ ہی حماس کے پاس جو ۶۰ سے زائد اسرائیلی یرغمالی ہیں ان کی رہائی کیلئے بھی اس پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ اس خطے کے لوگوں کو کم از کم دو وقت کی روٹی مل جائے کہ اس وقت وہ اس کیلئے بھی ترس رہے ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سچ جو جنگ میں شہید ہو تا ہے !

Next Post

نیرج کو ارشد ندیم سے متعلق وضاحتیں دینی پڑیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سرحدی علاقوں میںمطلوبہ تعداد میں بنکروں کو تعمیر ناگزیر 

2025-05-20
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

آئی ڈبلیو ٹی کی معطلی جموںکشمیر کیلئے ایک موقع 

2025-05-17
اداریہ

بائسرن سانحہ :نشانہ کشمیر کی خوشحالی اور ترقی بھی تھا 

2025-05-17
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

آپریشن سندور:پاکستان کو اپنا محاسبہ کرنے کا ایک موقع

2025-05-16
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

منشیات کا بڑھتا استعمال

2025-05-15
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
Next Post

نیرج کو ارشد ندیم سے متعلق وضاحتیں دینی پڑیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.