سرینگر//
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے کہ انہوں نے بہادری کے ساتھ ’آپریشن سندور‘کی تاریخی فتح کی داستان رقم کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا۔
سنہا نے کہا’’فوج نے پاکستان میں بیٹھے دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو ان کے دہشت گردی کے اڈے ختم کرکے اور بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کرکے مثالی سزا دی ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کیا۔
سنہا نے کہا’’قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ۔ انہوں نے بہادری کے ساتھ آپریشن سندور کی تاریخی فتح کی داستان رقم کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیا‘‘۔
ایل جی کا کہنا تھا’’فوج نے پاکستان میں بیٹھے دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو ان کے دہشت گردی کے اڈے ختم کرکے اور بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کرکے مثالی سزا دی ہے‘‘۔
سنہا نے کہا’’دنیا نے دیکھا ہے کہ جموں و کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کو پاکستان نے انجام دیا ہے اور ہماری طاقتور افواج نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اب ہم پاکستان کی گہرائی میں داخل ہوں گے اور دہشت گردوں کو ہلاک کریں گے اور ہم دہشت گردی کی مستقبل کی کارروائیوں کو بھی جنگ کی کارروائی کے طور پر دیکھیں گے ‘‘۔
ایل جی نے پوسٹ میں مزید کہا’’جیسا کہ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ جی نے کہا، پاکستان کی جوہری بلیک میلنگ اب کام نہیں کرے گی اور اس کے جوہری ہتھیاروں کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں لیا جانا چاہیے ۔‘‘