تہران//
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی قسم کی دھمکی یا غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا۔
ایرانی صدر نے امریکی صدر کے حالیہ خلیجی ممالک کے دورے کے دوران دیے گئے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا: "کیا آپ ہمیں ڈرانے کے لیے آئے ہیں؟ ہم ایسے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، اور شہادت کی موت ہمارے لیے بستر پر مرنے سے کہیں زیادہ عزیز ہے۔”
یاد رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک افراد اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
بدھ کے روز لگائی گئی پابندیاں ان کمپنیوں پر ہیں جو ایران کو میزائل سازی کے اہم مواد کی تیاری میں مدد دے رہی ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں موجود صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ایران کو سخت معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔