ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

یوکرینی شہر خارکیف پر روسی ڈرون حملے

50 زخمی، عمارتیں اور شہری انفراسٹرکچر تباہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-04
in قومی خبریں
A A
روسی فوج کا اسپتال پر قبضہ، مریض یرغمال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

خارکیف//
روسی افواج نے جمعہ کے روز یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف پر ڈرون حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایک 11 سالہ بچی بھی شامل ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور متعدد رہائشی عمارتوں، گاڑیوں اور شہری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
خارکیف کے گورنر نے تصدیق کی کہ حملوں کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یوکرین اور امریکا کے درمیان یوکرین میں معدنیات کی تلاش سے متعلق ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے حملوں میں شدت ممکنہ طور پر اس معاہدے کا ردعمل ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ خارکیف روسی سرحد کے قریب واقع ہے اور روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے آغاز سے ہی یہ شہر مسلسل روسی بمباری اور ڈرون حملوں کی زد میں رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں روسی حملوں میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے جس سے نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ شہری زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کی منظوری: پینٹاگون

Next Post

ٹرمپ کی ٹیرف یلغار: شمالی امریکہ کی بندرگاہوں پر مکمل سناٹا، کام رک گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ٹرمپ کی ٹیرف یلغار: شمالی امریکہ کی بندرگاہوں پر مکمل سناٹا، کام رک گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.