ممبئی// بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
نائر کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی جائزہ میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ میٹنگ میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائکیا کے علاوہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر موجود تھے۔ نائر کو گزشتہ سال جولائی میں گوتم گمبھیر کی قیادت میں کوچنگ ممبر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
ہندوستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں گھر پر نیوزی لینڈ سے 3-0 اور پھر آسٹریلیا میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی میں 3-1 سے شکست کے بعد ہوئی جائزہ میٹنگ کے بعد نائر کا معاہدہ ختم کر دیا گیا۔