ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

تہران نے براہ راست مذاکرات سے انکار کیا تو ویٹکوف کا دورہ منسوخ ہو سکتا ہے !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-10
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

قاہرہ//
ایران اور امریکا کے درمیان مشاورت کے نئے دور سے قبل میڈیا میں مذاکرات کے طریقہ کار کے حوالے سے فریقین کے مواقف پیش کیے جا رہے ہیں۔
امریکی اخبار Washington Post نے ایک امریکی ذمے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کے نمائندے اسٹیف ویٹکوف کی ٹیم نے سلطنت عُمان کے ذریعے ایران کو پیغامات ارسال کیے ہیں۔ ان پیغامات میں ہفتے کے روز براہ راست مذاکرات کے اجرا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ امریکی ذمے دار نے مزید بتایا کہ براہ راست بات چیت نہ ہونے کی صورت میں ویٹکوف عُمان کا سفر نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ذمے دار کا کہنا تھا "ہمیں مفاہمت اور جامع مکالمے کی ضرورت ہے، ہم ایرانیوں کا فریب قبول نہیں کریں گے”۔
اسی طرح اخبار نے امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے سرکاری دعوت موصول ہونے کی صورت میں ویٹکوف تہران کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہفتے کے روز مقررہ مذاکرات براہ راست شکل میں ہوں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ "صدر ٹرمپ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کیں اور صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ تہران کے سامنے دو راستے ہیں … یا تو معاہدے تک پہنچا جائے یا پھر بھاری قیمت چکائے”۔ترجمان نے خبردار کیا کہ "اگر ایران نے سفارتی راستہ اختیار نہ کیا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے”۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہفتے کے روز عُمان میں ہوں گے اور یہ بالواسطہ ہوں گے۔ انھوں نے باور کرایا کہ "ہم بالواسطہ مذاکرات کے سوا کوئی طریقہ قبول نہیں کریں گے”۔
وزير خارجہ نے مزید کہا "اہم ترین چیز مذاکرات کی شکل نہیں ہے، جو چیز واقعی اہم ہے وہ یہ کہ آیا مذاکرات مؤثر ہیں یا نہیں، اور کیا دونوں فریق ان میں سنجیدہ ہیں یا نہیں اور کیا کسی حل تک پہنچنے کا حقیقی ارادہ موجود ہے۔ یہی وہ اصل معیار ہے جس پر مذاکرات کو جانچا جانا چاہیے۔ جہاں تک اسلوب کا تعلق ہے، وہ مختلف وجوہات کے تحت ہوتی ہے، اور ہم جو شکل مناسب سمجھتے ہیں وہ بالواسطہ مذاکرات ہیں”۔
عراقچی نے واضح کیا کہ "جن مذاکرات کے ذریعے دباؤ اور دھمکی کے تحت مرضی مسلط کرنے کا مقصد ہو گا ، تو یہ پھر مذاکرات نہیں بلکہ ڈکٹیشن ہوں گے اور ہم اس انداز پر قطعا یقین نہیں رکھتے”۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سود نے اسکول مالکان کو فیس میں اضافے کی چھوٹ کی یقین دہانی کرائی: آتشی

Next Post

جمہوریہ ڈومینیکن میں المناک حادثہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

جمہوریہ ڈومینیکن میں المناک حادثہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.