سرینگر//
خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے تین دنوں کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ۲۶؍اور۲۷مارچ کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۴مارچ کو موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۲۵مارچ کو وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ۲۶مارچ کی شام سے۲۷مارچ تک وادی کے کئی مقامات پر ہلکی بارشوں کا امکان ہے جس کا زیادہ تراثر شمالی اور وسطی کشمیر میں رہ سکتا ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۶اور۲۷مارچ کو کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۸مارچ سے ۳؍اپریل تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں، سیاحوں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزریز پر عمل کریں۔
ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ۲۶؍اور۲۷مارچ کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔
دریں اثنا وادی میں پیر کو موسم خشک مگر ابر آلود رہا اور اس بیچ کسانوں کو اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں کام کرتے ہوئے دیکھا گیا۔