جموں//
جموں کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ کانگریس۲۴مارچ سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کو’تیز‘ کرے گی اور ایک مارچ کا انعقاد کرے گی جو اگلے ۱۰سے۱۵ دنوں تک جاری رہے گا۔
قرہ نے واضح کیا کہ پارٹی صرف مارچ کرے گی، احتجاج نہیں کرے گی۔
کانگریسی لیڈر نے کہا’’ہم نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم (ریاست کا درجہ دینے کے اپنے مطالبے) کو تیز کریں گے۔ اپنی ریاست کے مطالبے کو دہرانے اور حکومت ہند، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو یاد دلانے کیلئے، ہم۲۴ مارچ سے اپنے مطالبے کو تیز کریں گے۔ یہ صرف ایک مارچ ہوگا، احتجاج نہیں… اور یہ روزانہ۱۰سے۱۵دنوں تک جاری رہے گا‘‘۔
کانگریس اور ان کی حلیف جماعتوں کی جماعت نیشنل کانفرنس مرکز سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کو لے کر آواز بلند کرتی رہی ہے۔ (ایجنسیاں)