الریاض//
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دار الحکومت ریاض سے جدہ پہنچ گئے۔
جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزيز نے کیا۔
سعودی فرماں روا کے ہمراہ جدہ پہنچنے والوں میں شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزيز، شہزادہ خالد بن سعد بن فہد، شہزادہ سطام بن سعود بن عبدالعزيز، شہزادہ فيصل بن سعود بن محمد، شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزيز، شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزيز بن سطام بن عبدالعزيز اور شہزادہ راکان بن سلمان بن عبدالعزیز شامل تھے۔
اس سے قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اتوار کے روز ریاض سے روانہ ہوئے تھے۔ دار الحکومت کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کو ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزيز نے الوداع کیا۔