منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیاں کم:راج ناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-17
in اہم ترین
A A
کشمیر میں جنگجویانہ سرگرمیاں کم:راج ناتھ

FoRWAED AREAS OF JAMMU AND KASHMIR, JUNE 16 (UNI):- Defence Minister Rajnath Singh reviewing the security situation along the border during his visit to forward areas of Jammu & Kashmir on Thursday. Chief of the Army Staff General Manoj Pande also seen in the picture.UNI PHOTO-AK10U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے’’وزیر دفاع، راج ناتھ سنگھ، جو مرکزی زیر انتظام علاقے کے دو روزہ دورے پر ہیں‘ نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے‘‘۔
اپنی آمد کے فوراً بعد سنگھ نے جموں کشمیر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور سرحد پر سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ‘شمالی کمان کے لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی، جی او سی۱۵ کور لیفٹیننٹ جنرل اے ایس اوجلا اور جی او سی۱۹ انفنٹری ڈویڑن میجر جنرل اجے چاندپوریا ان کے ہمراہ تھے۔ انہیں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔بیان کے مطابق ’’بعد میں، راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)‘ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔
بیان میں کہا گیاکہ اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے پر ان کی تعریف کی، اور ان کی بہادری اور جوش کو قابل ذکر قرار دیا۔انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی بے مثال ہمت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے اور لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں قومی فخر کا جذبہ پیدا کرنے پر ان کی تعریف کی۔
وزیر دفاع کاکہنا تھا’’ہمارے پڑوسی نے ہمیشہ بھارت مخالف سرگرمیوں کا سہارا لیا ہے۔ ریاست نے ماضی میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ مسلح افواج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے، حال ہی میں ریاست میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے‘‘۔
سنگھ کاکہنا تھا’’پاکستان ایک ہزارزخموں کے ساتھ ہندوستان کا خون بہانے کے اپنے انداز سے ملک میں امن کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔ لیکن، ہماری سیکورٹی فورسز اس ملک کے لیے ایسی حفاظتی ڈھال ہیں کہ جو بھی اسے توڑنے کی کوشش کرتا ہے، اپنا خون بہاتا ہے۔ قوم کا ہماری افواج پر بے پناہ اعتماد ہے جو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے دنیا کو ’وسودھائیو کٹمبکم‘ (پوری دنیا ایک خاندان ہے) کا پیغام دیا ہے۔ان کاکہنا تھا’’ہم نے کبھی کسی ملک کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کسی کی ایک انچ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔‘‘تاہم انہوں نے کہا کہ اگر کبھی قوم کے اتحاد اور سالمیت کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی تو مسلح افواج منہ توڑ جواب دیں گی۔
سنگھ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مسلح افواج مستقبل کے چیلنجز کا پوری قوت سے مقابلہ کریں گی اور ان کی بہادری اور لگن سے ملک کا سنہری مستقبل تعمیر ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جماعت اسلامی کو ملنے والے عطیات ‘این آئی اے کے چھاپے

Next Post

جموں و کشمیر میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے:تیل کمپنیاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جموں و کشمیر میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے:تیل کمپنیاں

جموں و کشمیر میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے:تیل کمپنیاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.