جمعہ, ستمبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کینیڈا کا امریکا کیخلاف جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-06
in عالمی خبریں
A A
کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔ جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو کرارا جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

اوٹاوا///
کینیڈا نے امریکا کے خلاف جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا، وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ 155 ارب ڈالرز کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔
انہوں نے امریکا کی جانب سے کینیڈا پر ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے بیوقوفانہ اور تجارتی جنگ قرار دیا ہے۔
ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈین عوام مہذب اور شائستہ ہیں، لیکن اپنے ملک کے مفادات کے لیے کسی بھی محاذ پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، امریکا کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ اور روس کے ساتھ مثبت تعلقات کی بات کر رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہل سے خطاب میں ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈین مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں 155 ارب ڈالرز کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے، ان میں سے 30 ارب ڈالرز کی اشیاء پر فوری طور پر اور بقیہ 125 ارب ڈالرز کی مصنوعات پر 21 دنوں کے اندر محصولات نافذ کر دیے جائیں گے۔
کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ امریکا نے کینیڈا کے خلاف ایک تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے، یہ اس کا سب سے قریبی اتحادی اور دوست ہے، لیکن امریکا نے اسے نقصان پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کینیڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں بھی لے کر جائے گی اور امریکا کے ان اقدامات کو غیر قانونی قرار دینے کی کوشش کرے گی۔
جسٹن ٹروڈو نے امریکی عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان محصولات کا براہِ راست اثر معیشت پر پڑے گا، اس سے ناصرف مہنگائی میں اضافہ ہو گا بلکہ ہزاروں امریکی ملازمتوں کو بھی خطرہ لاحق ہو جائے گا۔
ٹروڈو نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں، کیونکہ دونوں ممالک کو مل کر شمالی امریکا میں خوش حالی کو یقینی بنانا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جو ملک امریکا پر ٹیکس لگائے گا، ہم جوابی ٹیکس لگائیں گے‘ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب

Next Post

غزہ کی تعمیر نو پانچ برس کے اندر مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : مصر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی  وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات
اہم ترین

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ سے سری نگر میں ملاقات

2026-09-04
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی، اسرائیل پر حملے کی صورت میں ’’سنگین نتائج‘‘ کا انتباہ

2026-09-04
منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی
عالمی خبریں

منی ایپولس میں فائرنگ کا المناک واقعہ، مشتبہ حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک، تین پولیس اہلکار زخمی

2026-09-04
ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی
عالمی خبریں

ایران میں امریکی فضائی حملے، 19 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

2026-09-04
امریکہ دنیا کے 60 فیصد تیل پر قابض ہے، وینزویلا کے ذخائر بھی شامل:ٹرمپ کا دعویٰ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی ایران پر مزید حملوں کی دھمکی

2026-09-04
امریکہ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، مادورو نے سربراہِ مملکت کی استثنیٰ کا دعویٰ کیا
عالمی خبریں

امریکہ میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست، مادورو نے سربراہِ مملکت کی استثنیٰ کا دعویٰ کیا

2026-09-04
عالمی خبریں

کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنادیے

2026-09-04
عالمی خبریں

امریکی جج نے پیدائشی شہریت محدود کرنے کی ٹرمپ کی نئی کوشش روک دی

2026-09-04
Next Post

غزہ کی تعمیر نو پانچ برس کے اندر مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : مصر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.