نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کل ایک روزہ دورے پر اتراکھنڈ جائیں گے ۔
صبح وزیر اعظم مکھوا میں ماں گنگا کے مقدس مقام پر پوجا اور درشن کریں گے ۔ اس کے بعد وہ ایک ٹریک اور بائیک ریلی کو جھنڈی دکھائیں گے اور ہرسل میں ایک عوامی تقریب میں لوگوں سے خطاب بھی کریں گے ۔
اتراکھنڈ سرکارنے اس سال موسم سرما کی سیاحت کا پروگرام شروع کیا ہے ۔ ہزاروں عقیدت مند پہلے ہی گنگوتری، یمونوتری، کیدارناتھ اور بدری ناتھ کے درشن کرچکے ہیں۔یہ پروگرام مذہبی سیاحت کو فروغ دینے اور مقامی معیشت، ہوم اسٹے ، سیاحتی کاروبار وغیرہ کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے ۔