لاہور//
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر فاننل میں جگہ بنا لی۔
قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں جنوبی افریقا کی ٹیم 363 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا سکی۔
پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ رسی وین ڈر ڈوسین 69، کپتان ٹیمبا بووما 56، ایڈن مارکرم 31، رائن رکلٹن 17، کگیسو رباڈا 16، وائن مُلڈر 8، ہینرک کلاسن 3، مارکو جینس 3 اور کیشوو مہاراج 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیویز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، گلین فلپس نے 2 جبکہ رون رچندرا، وِل او رورکی اور میٹ ہینری نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز اسکور کیے۔ گلین فلپس 49 اور کپتان مچل سینٹنر 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کیویز کی جانب سے رچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 102 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیرل مچل 49، ول ینگ 21، مائیکل بریسویل 16 اور ٹام لیتھم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے لُنگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 اور وائن مُلڈر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
راچن رویندرا (108) اور کین ولیمسن (102) کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے آج چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 363 رن کا ہدف دیا ۔
آج یہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کے لیے ول ینگ اور رچن ریوینڈرا کی اوپننگ جوڑی نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 48 رنز جوڑے۔
آٹھویں اوور میں لونگی اینگیڈی نے ول ینگ (21) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے کین ولیمسن نے رچن ریوینڈرا کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 164 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ رچن نے 32ویں اوور کی پہلی گیند پر دو رنز لے کر اپنا پانچواں ایک روزہ سنچری مکمل کیا۔
33ویں اوور میں کاگیسو ربادا نے رچن ریوینڈرا کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ رچن ریوینڈرا نے 101 گیندوں میں 13 چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے (108) رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد کین ولیمسن نے 40ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اپنی 15 ویں ایک روزہ سنچری مکمل کی۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر وین مولڈر نے انہیں اپنا شکار بنا لیا۔
کین ولیمسن نے 94 گیندوں میں 10 چوکے اور دو چھکے لگا کر 102 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم (چار) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 47ویں اوور میں لونگی نے ڈیرل میچل (49) کو آؤٹ کیا۔ 50ویں اوور میں مائیکل بریسویل (16) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے 27 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر (ناٹ آؤٹ 49) رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 362 رنز کا شاندار اسکور بنایا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی ا نگیڈی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کگیسو ربادا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویان مولڈر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔