منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اونتی پورہ تصادم میںلشکر طیبہ کا مقامی جنگجو ہلاک:کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-16
in اہم ترین
A A
اونتی پورہ تصادم میںلشکر طیبہ کا مقامی جنگجو ہلاک:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

سرینگر/۱۵مارچ
جنوبی ضلع پلوامہ کے چرسو اونتی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کا مقامی جنگجو ہلاک ہوا ہے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ چرسو اونتی پورہ تصادم میں لشکر طیبہ کا مقامی جنگجو مارا گیا اور اُس کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد منگل کی صبح کو۴۲آر آر‘۱۳۰ویںبٹالین سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طورپر چرسو اونتی پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار وں نے مشتبہ مقام کی اور پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
اُن کے مطابق سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک مقامی جنگجو مارا گیا۔انہوں نے مہلوک جنگجو کی شناخت اویس راجا ولد محمد رمضان ڈار ساکن سبحان پورہ کے بطو رکی ہے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مذکورہ جنگجو عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھی پیش پیش تھا۔
تصادم کی جگہ سیکورٹی فورسز نے ایک اے کے ۵۶رائفل ۳؍اے کے میگزین اور ۸۰گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے ۔انہوں نے بتایا کہ برآمد کئے گئے قابل اعتراض مواد کو پولیس نے قانونی جانچ کے لیے روانہ کردیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے
علاوہ ازیں آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ چرسو اونتی پورہ تصادم میں سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ جس جگہ تصادم ہوا وہاں سے قومی شاہراہ نزدیکی پر واقع لہذا یہ آپریشن غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر میں دفعہ۳۷۰ کی منسوخی سے کافی فائدہ پہنچا : ڈاکٹر جتیندر

Next Post

حجاب پر پابندی کا حکم عدالت عظمیٰ میں چیلنج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
حجاب پر پابندی کا حکم عدالت عظمیٰ میں چیلنج

حجاب پر پابندی کا حکم عدالت عظمیٰ میں چیلنج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.