جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

روہت کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-23
in کھیل
A A
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

دبئی// کپتان روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم اتوار کے روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی تو اس کا ارادہ اپنی پچھلی شکست کا بدلہ لینے اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کا ہوگا۔
بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد ہندوستانی ٹیم میں جوش و خروش ہے جب کہ پاکستان کو اپنے ابتدائی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور کل کا میچ پاکستان کے لیے کرو یا مرو کی صورتحال کا ہو گا کیونکہ اگر وہ ہندوستان سے ہار جاتا ہے تو اس کے لیے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
ہندوستان کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور کل کا میچ ہندوستان کے لیے حساب برابر کرنے کا بھی موقع ہو گا۔
کپتان روہت شرما نے گزشتہ میچ میں تیز شروعات کے ساتھ فارم میں واپسی کے اشارے دکھائے ہیں، جو ہندوستانیوں کے لیے راحت کی بات ہے، لیکن اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کو اپنے روایتی حریفوں کے خلاف اپنی پوری صلاحیت دکھانی ہوگی۔ کروڑوں ہندوستانی شائقین کی نگاہیں ویراٹ کی بلے بازی پر لگی ہوں گی۔ شبھمن گل نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنا کر اپنی قابل اعتمادی ثابت کر دی ہے اور کل کے میچ میں ان کا کردار بہت اہم ہونے جا رہا ہے۔
محمد سامی کی تیز گیند بازی پاکستانیوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ سامی نے گزشتہ میچ میں بنگلہ دیش کی پانچ وکٹیں لے کر اپنی ہیبت ثابت کر دی ہے۔ ہرشیت رانا ان کے مضبوط اتحادی ہوں گے جبکہ ہاردک پانڈیا درمیانی اوورز میں پاکستان کی بیٹنگ کا امتحان لیں گے۔ ہندوستان اسپن کی سازگار پچ پر اپنے اسپن اٹیک میں کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہے گا۔
دوسری جانب زخمی فخر زمان کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونا پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا سکتا ہے، جبکہ بابر اعظم کی کارکردگی بھی پڑوسی ملک کی ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ بابر نے نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ میچ میں 64 رنز بنائے تھے۔ فخر زمان کی جگہ امام الحق کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان سب کے باوجود ہندوستان پاکستان کو ہلکے میں لینے کی غلطی نہیں کرے گا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان میچ ہارنے کے بعد پلٹ وار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہی طاقت اسے نفسیاتی طور پر مضبوط ٹیم بناتی ہے۔ کیوی ٹیم کے خلاف غیر موثر ثابت ہونے والے پاکستانی بولرز ہندوستانی بیٹنگ آرڈر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ تاہم پاکستان کے لیے یہ بہت آسان نہیں ہوگا۔ پاکستان کو یہاں کے ماحول اور حالات سے ہم آہنگ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم اس گراؤنڈ پر پہلے ہی ایک میچ کھیل چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے لیے کافی سپورٹ بیس ہے اوردونوں کے شائقین میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کوئی کمتر ٹیم نہیں ہے، شبمن گل

Next Post

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی بتا دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
Next Post
ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے میں بات کرنا جلدبازی ہوگی: محمد عامر

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن میں غلطی بتا دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.