بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے متنازع یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو عبوری راحت دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-19
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے منگل کو یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کو عبوری راحت دی اور آن لائن شو ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران ان کے مبینہ فحش تبصروں کے بعد ممبئی سمیت مختلف شہروں میں درج مقدمات میں ان کی گرفتاری پر روک لگا دی۔
الہ آبادیہ کی درخواست پر جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے ممبئی، گوہاٹی اور جے پور میں درج کئی مقدمات میں گرفتاری سے عبوری تحفظ فراہم کیا اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کیا ہے ۔بنچ نے یہ بھی ہدایت دی کہ اسی یوٹیوب شو کے سلسلے میں درخواست گزار کے خلاف مزید ایف آئی آر درج نہ کی جائے ۔ اس کے علاوہ اسے (درخواست گزار) کو دھمکیوں کی صورت میں پولیس تحفظ حاصل کرنے کی آزادی دی گئی۔تاہم عدالت نے ان پر تحقیقات میں تعاون کرنے کی شرط عائد کی۔ ریلیف کی شرائط کے ایک حصے کے طور پر اسے اپنا پاسپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ الہ آبادیہ اور اس کے ساتھی اگلے احکامات تک کسی بھی شو کو ٹیلی کاسٹ کرنے سے باز رہیں۔عدالت نے انہیں عبوری ریلیف دے دیا لیکن اس کی زبان پر کڑی تنقید کی اور اسے ‘غلیظ’ اوربھٹکنے والا’ قرار دیا۔جسٹس کانت نے الہ آبادیہ کے وکیل ابھینو چندر چوڑ سے پوچھا، ‘‘کیا آپ اس قسم کی زبان کا دفاع کر رہے ہیں؟’’اس پر وکیل نے تسلیم کیا کہ اسے تبصرے "ناگوار” لگے ، لیکن دلیل دی کہ مسئلہ یہ ہے کہ آیا وہ مجرمانہ جرم کے مترادف ہیں۔
انہوں نے اپوروا اروڑہ کے فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ محض گالی گلوچ فحاشی کے مترادف نہیں ہے ۔تاہم بنچ کی سربراہی کر رہے جسٹس کانت نے ان کی دلیل سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ اگر یہ فحاشی نہیں ہے تو کیا ہے ؟ کیا اپوروا اروڑہ کا فیصلہ کچھ کہنے کا لائسنس دیتا ہے ؟” بنچ نے الہ آبادیہ کے خلاف درج کئی مقدمات پر بھی بحث کی۔
ایڈووکیٹ چندرچوڑ نے جب ٹی ٹی انٹونی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی جرم کے لیے متعدد ایف آئی آر قانونی طور پر مناسب نہیں ہیں، جسٹس کانت نے کہا کہ شکایات کی نوعیت مختلف ہے ۔ ان میں سے ایک خاص طور پر اروناچل پردیش کے بارے میں مبینہ توہین آمیز ریمارکس سے متعلق ہے ۔
یوٹیوبر کے بیانات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ، عدالت عظمیٰ نے کہا "اس کے دماغ میں کچھ بہت گندا ہے جو اس پروگرام میں نکالا گیا ہے … وہ اپنے والدین کی توہین کر رہا ہے ۔ عدالتیں اس کا ساتھ کیوں لیں؟’’ایڈوکیٹ چندر چوڑ نے بنچ کو یہ بھی بتایا کہ الہ آبادیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، جس پر جسٹس کانت نے ریمارکس دیے ، ‘‘اگر آپ ایسے تبصرے کرکے سستی پبلسٹی چاہتے ہیں تو دوسرے بھی دھمکیاں دے کر سستی پبلسٹی چاہتے ہیں۔’’
عدالت نے الہ آبادیہ کے وکیل کی پولیس اسٹیشن میں موجودگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ‘‘صرف اس لیے کہ آپ پیسے دے سکتے ہیں، کیا وکیل یہ خدمات فراہم کرنا شروع کردے گا؟ یہ قانونی پیشے کی توہین ہے ۔’’یہ تنازع کامیڈین سمے رائنا کے یوٹیوب شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کے ایک ایپی سوڈ سے شروع ہوا، جس میں الہ آبادیہ نے ساتھی یوٹیوبرز آشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا کو دکھایا۔
اس ایپی سوڈ میں واضح گفتگو تھی اور اس کلپ کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ رائنا نے بعد میں عوامی طور پر معافی مانگی اور تمام اقساط کو ہٹا دیا، جبکہ الہ آبادیہ نے بھی اپنے تبصروں کے نامناسب ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت ظاہر کی۔اس پر غم و غصے کے بعد، گوہاٹی پولیس نے 10 فروری کو پانچ یوٹیوبرز کے خلاف مبینہ طور پر ‘فحاشی کو فروغ دینے اور بیہودہ گفتگو میں ملوث ہونے ‘ کے الزام میں ایف آئی آر درج کی۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ ممبئی سائبر سیل اور جے پور پولیس نے بھی مقدمات درج کر لیے ہیں۔ایڈوکیٹ چندرچوڑ نے 14 فروری کو چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کے سامنے الہ آبادیہ کی عرضی کا ذکر کیا، جس میں آسام پولیس کی ممکنہ زبردستی کارروائی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تاہم چیف جسٹس کھنہ نے اس وقت مداخلت نہیں کی۔دریں اثنا، آشیش چنچلانی نے اسی تنازعہ میں اپنے خلاف درج مقدمات کے سلسلے میں پیشگی ضمانت کے لیے گوہاٹی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آدھی رات کو الیکشن کمشنر کی تقرری مودی-شاہ کی بداخلاقی ہے : راہل

Next Post

دہلی میں بی جے پی کا ‘دولہا’ ابھی تک نامعلوم ہے : آپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
راجدھانی میں تعمیراتی مقامات پر اینٹی اسموگ گن لگانا لازمی: گوپال رائے

دہلی میں بی جے پی کا 'دولہا' ابھی تک نامعلوم ہے : آپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.