بیروت//
حزب اللہ کے سینئر رہنما نعیم قاسم نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 فروری تک اسرائیلی فوج کو لبنان کی سرحدوں سے نکل جانا چاہیے، کیونکہ یہ معاہدے کا حصہ ہے اور اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ باقی نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کرنا تھا، لیکن اسرائیل اب بھی لبنان کے اندر 5 مقامات پر اپنی فوج رکھنے پر بضد ہے۔
نعیم قاسم نے اسرائیل کا نام لیے بغیر خبردار کیا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے، ورنہ نتائج بھگتنا پڑیں گے۔