ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹھوعہ اور سوپور کے واقعات کو وزیر داخلہ کے سامنے اٹھایا:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-13
in اہم ترین
A A
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ انہوں نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ حالیہ ملاقات کے دوران کٹھوعہ اور سوپور واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وسطی کشمیر کے بیہامہ میں آگ سے متاثرہ خاندان سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر داخلہ کے ساتھ ان کی ملاقات اچھی رہی۔ کٹھوعہ اور سوپور واقعات سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمر کاکہنا تھا’’ہم نے دونوں معاملوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہم نے جموں کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے اور جموں و کشمیر اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا‘‘۔
عمر نے شاہ کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران جموں و کشمیر کی ریاست کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا’’ظاہر ہے، ہم نے ریاست کے بارے میں بات کی۔ اس وقت جموں و کشمیر ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے اور مرکز اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بجٹ اجلاس ۳مارچ کو ہوگا، اس لئے ہمیں اس کا انتظار کرنا چاہئے۔‘‘
اس سے پہلے عمر عبداللہ ‘جو مقامی ایم ایل اے بھی ہیں، نے چہارشنبہ کے روز گاندربل کے بیہامہ علاقے کا دورہ کیا اور آگ سے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔
اپنے دورے کے دوران عمر عبداللہ نے گھر کے مالک عبدالرشید غنی اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے اہل خانہ کو ان کے گھر کی تعمیر نو اور ضروری مدد فراہم کرنے میں حکومت کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیراعلیٰ نے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ امدادی اقدامات میں تیزی لائیں اور واقعے سے متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کریں۔ان کے ہمراہ مشیر ناصر اسلم وانی، ڈپٹی کمشنر گاندربل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی کو وزیر اعلی کو سیکورٹی جائزہ اجلاس میں مدعو کرنا چاہئے تھا: مشیر ناصر

Next Post

بھائی کا جنگجوئیت سے تعلق کی بنیاد پر کسی کا پاسپورٹ روکا نہیں جا سکتا:ہائی کورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ

بھائی کا جنگجوئیت سے تعلق کی بنیاد پر کسی کا پاسپورٹ روکا نہیں جا سکتا:ہائی کورٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.