واشنگٹن//
دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام سے امریکی افواج کے انخلاء کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن KAN پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق وائٹ ہاؤس کےایک سینئر عہدیدار نے شام میں امریکی فوجیوں کی صورتحال کے حوالے سے تل ابیب کو پیغام دیا۔
خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ کا یہ پیغام کہ وہ شام سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اسرائیلی انتظامیہ کو پہنچا دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے شام سے اپنی فوجوں کا انخلاء کرنے کے احتمال نے اسرائیل میں خدشات کو جنم دیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی فوجیوں کے انخلاء سے شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG بھی متاثر ہو گی۔
اسرائیلی انتظامیہ نے KAN کی رپورٹ کے حوالے سے تا حال کوئی بیان نہیں دیا۔