جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموںکشمیر سرنگوں‘ پلوں اور روپ وے کا مرکز بن رہا ہے‘

’اب کشمیر کو ریلوے سے جوڑا جا رہا ہے‘لوگ ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں‘ اسکول اور کالج تعمیر کیے جا رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-14
in اہم ترین
A A
جموںکشمیر سرنگوں، پلوں اور روپ وے کا مرکز بن رہا ہے:وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

کشمیر کے لوگوں نے جمہوریت کو مضبوط کیا جس سے ان کا مستقبل بھی روشن ہوا ہے :وزیر اعظم مودی
’ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور میری دلی خواہش ہے کہ اس تاج میں مزید نکھار آجائے‘مودی آپ کے ساتھ ہے ‘
سونمرگ//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جموں کشمیر سرنگوں ، پلوں اور روپ وے کا مرکز بنتا جارہا ہے اور یہاں دنیا کی سب سے اونچی سرنگ ، ریلوے پل اور ریل لائنیں تعمیر کی جارہی ہیں۔
وزیر اعظم جموں و کشمیر میں واقع سونمرگ میں نو تعمیر شدہ زیڈ مور سرنگ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چناب پل کی شاندار انجینئرنگ دیکھ کر دنیا حیران ہے۔
سونمرگ ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمارا جموں و کشمیر سرنگوں ، پلوں اور روپ وے کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ یہاں دنیا کی سب سے اونچی سرنگ بنائی جا رہی ہے۔ یہاں دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہاں دنیا کی سب سے اونچی ریل لائنیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ چناب پل کی انجینئرنگ دیکھ کر دنیا حیران ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہر چیز کیلئے ایک وقت ہوتا ہے ، اور سب کچھ اس کے مقررہ وقت میں ہوگا۔ وزیر اعظم مودی نے آج سونمرگ ٹنل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سیوک کے طور پر آئے ہیں۔
مودی نے کہا’’آج میں یہاں تمہارے درمیان ’سیوک‘ کے طور پر آیا ہوں۔ کچھ دن پہلے مجھے جموں میں آپ کے اپنے ریلوے ڈویڑن کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا۔ یہ آپ کا بہت پرانا مطالبہ تھا۔ آج مجھے سونمرگ ٹنل کو ملک کے حوالے کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایک اور طویل التواء کو پورا کیا گیا ہے۔ یہ مودی ہے، ’وعدہ کرتا ہے تو نبھاتا ہے‘۔ ہر چیز کے لئے ایک وقت ہے، اور سب کچھ مناسب وقت پر ہو جائے گا۔ جب میں سونمرگ ٹنل کے بارے میں بات کرتا ہوں تو اس سے کرگل اور لیہہ کے لوگوں کی زندگی آسان ہوجائے گی۔ یہ سرنگ جموں و کشمیر اور لداخ کے لوگوں کی مشکلات کو کم کرے گی‘‘۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کارکن کے طور پر وادی کشمیر آتے تھے اور گھنٹوں کئی کلومیٹر پیدل سفر کیا کرتے تھے۔
مودی نے کہا’’دو دن پہلے ہمارے وزیراعلیٰ نے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد میں آپ لوگوں کے درمیان آنے کیلئے پرجوش تھا۔ جب میں نے بی جے پی کارکن کے طور پر کام کیا تھا، تو مجھے اکثر آنا پڑتا تھا۔ میں نے یہاں کافی وقت گزارا ہے، چاہے سونمرگ ہو، گلمرگ ہو، بارہمولہ ہو یا گاندربل۔ ہم گھنٹوں کئی کلومیٹر پیدل سفر کرتے تھے اور اس وقت بھی برفباری بہت بھاری ہوا کرتی تھی۔ لیکن جموں و کشمیر کے لوگوں کی گرمجوشی ایسی ہے کہ ہمیں سردی کا احساس نہیں ہوا۔ آج ایک بہت ہی خاص دن ہے ، کیونکہ ریاست کا ہر کونا جشن کے موڈ میں ہے۔ پریاگ راج میں آج سے مہا کمبھ کا آغاز ہو گیا ہے، کروڑوں لوگ مقدس ڈبکی لگانے آئے ہیں۔ پورا ہندوستان لوہڑی، مکر سنکرانتی، پونگل، ماگھ بیہو منا رہا ہے۔ میں سب کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔
اس موسم کو وادی میں ’چلہ کلان‘ کہتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ موسم سونمرگ جیسے سیاحتی مقامات کے لئے نئے مواقع لے کر آیا ہے کیونکہ ملک بھر سے سیاح یہاں آ رہے ہیں۔
پی ایم مودی نے کہا’’سال کا یہ وقت وادی میں چلہ کلان کا ہے۔ یہ موسم سونمرگ جیسے سیاحتی مقامات کے لئے نئے مواقع لاتا ہے۔ ملک بھر سے سیاح یہاں آ رہے ہیں۔ اس سرنگ کا کام دراصل۲۰۱۵ میں ہی شروع ہوا تھا، جب ہماری پارٹی حکومت میں آئی تھی۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ سرنگ ہماری حکومت میں مکمل ہوئی ہے۔ یہ سرنگ سونمرگ میں سیاحت کے مختلف مواقع لائے گی‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا’’اب کشمیر کو ریلوے سے جوڑا جا رہا ہے۔ لوگ ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں۔ اسکول اور کالج تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ یہ نیا جموں و کشمیر ہے۔ پوری قوم ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ یہ تب ممکن ہے جب خاندان کا کوئی بھی حصہ ترقی کی دوڑ میں نہ رہے۔ اس کیلئے ہماری حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے‘‘۔
تقریباً۱۲کلومیٹر طویل سونمرگ ٹنل پروجیکٹ ۲۷۰۰کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
اس میں۴ء۶کلومیٹر طویل سونمرگ مرکزی سرنگ، ایک داخلی سرنگ اور رابطہ سڑکیں شامل ہیں۔ سطح سمندر سے۸۶۵۰ فٹ کی اونچائی پر واقع یہ ٹنل سری نگر اور سونمرگ کے درمیان ہر موسم میں رابطے کو بہتر بنائے گی، لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے راستوں کو بائی پاس کرے گی اور اسٹریٹجک طور پر اہم لداخ خطے تک محفوظ اور بلا تعطل رسائی کو یقینی بنائے گی۔
نئی افتتاح شدہ سونمرگ سرنگ سونمرگ کو سال بھر کی منزل میں تبدیل کرکے سیاحت کو بھی فروغ دے گی ، موسم سرما کی سیاحت ، ایڈونچر کھیلوں اور مقامی معاش کو فروغ دے گی۔
۲۰۲۸ تک مکمل ہونے والی زوجیلا ٹنل کے ساتھ ، یہ راستے کی لمبائی کو ۴۹کلومیٹر سے کم کرکے۴۳ کلومیٹر کرے گی اور گاڑیوں کی رفتار کو۳۰کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر۷۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کرے گی ، جس سے سرینگر وادی اور لداخ کے درمیان بلا تعطل این ایچ (ون) رابطہ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
اس بہتر رابطے سے دفاعی لاجسٹکس کو فروغ ملے گا اور جموں و کشمیر اور لداخ میں اقتصادی ترقی اور سماجی و ثقافتی انضمام کو فروغ ملے گا۔
مودی نے کہاکہ لالچوک میں رات بھر بازاروں کی رونقیں بحال رہتی ہیں اور لوگ یہاں پر آئیس کریم کھانے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو وویو ایک نئے سیاحتی مرکز کے طورپر ابھر کر سامنے آرہا ہے اور یہاں آرٹسٹ اپنے ہنر دکھا کر سیاحوں کے دل موہ لیتے ہیں۔ان کے مطابق کشمیر کے لوگ اب فلمیں دیکھنے کے لئے سینما جاتے ہیں اور آرام سے خریداری کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ حالات بدلنے والے اتنے سارے کام کوئی سرکار اکیلے نہیں کرسکتی بلکہ اس کے لئے عوام الناس کا تعاون ناگزیر ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے لوگوں نے جمہوریت کو مضبوط کیا جس سے ان کا مستقبل بھی روشن ہوا ہے ۔
مودی نے کہاکہ کشمیر بھارت کا تاج ہے اور میری دلی خواہش ہے کہ اس تاج میں مزید نکھار آجائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگوں نے اپنے سپنوں کو بدلنے کی خاطر کافی محنت کی اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مودی آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی لوگوں کے سپنوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرئے گا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا’’اب کشمیر کو ریلوے سے جوڑا جا رہا ہے عوام ترقیاتی کاموں سے خوش ہیں سکول اور کالج بن رہے ہیں یہ نیا جموں و کشمیر ہے پوری قوم ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں مصروف ہے یہ تب ممکن ہے جب معاشرے کے کسی بھی طبقے کو ترقی کی دوڑ میں نظر انداز نہ کیا جا سکے‘‘۔انہوں نے کہا’’گذشتہ دس برسوں کے دوران ہم نے جموں وکشمیر میں امن اور ترقی کے ماحول کے فائدے دیکھے ہیں اور سال گذشتہ کے دوران۲کروڑ سے زیادہ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی‘‘۔
زوجیلا ٹنل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اور بڑے پروجیکٹ کی تکمیل قریب ہے اور اب کشمیر ریل میں بھی شامل ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’مرکز میں ہماری حکومت آنے کے بعد سونہ مرگ ٹنل پر سال۲۰۱۵میں کام شروع کیا گیا تھا اور میں خوش ہوں کہ ہماری ہی حکومت میں یہ پایہ تکمیل کو پہنچا‘‘۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر میں امن اور ترقی کا جو ماحول بنا ہے اس کا فائدہ سیاحتی شعبے کو ملا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سال ۲۰۲۴میں زائد از دو کروڑ سیاح وارد جموں وکشمیر ہوئے ۔ سونمرگ میں گزشتہ دس برسوں میں چھ گنا سیاحوں نے قدرتی نظاروں سے لطف اٹھایا اور اس کا فائدہ یہاں کے لوگوں کو پہنچا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شعبہ سیاحت میں ترقی کی وجہ سے ہوٹل والوں، ہوم سٹے والوں، ڈھابہ والوں ، ٹیکسی والوں غرض سبھی کو فائدہ پہنچا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کے بہت سارے پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پر امن ماحول سے ہی تعمیر وترقی ممکن ہے لہذا میں کشمیر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سرکار کو ہر سطح پر بھر پور تعاون فراہم کیا ۔
مودی نے کہاکہ اکیسویں صدی کا جموں وکشمیر آج تعمیر وترقی کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے ، مشکل دنوں کو چھوڑ کر ہمارا کشمیر پھر سے زمین پر جنت ہونے کی پہچان کی طرف واپس بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران مرکزی سرکار نے جموں وکشمیر کو امن کا گہوارا بنایا ہے اور آج سری نگر کے بازروں میں رات بھر رونقیں بحال رہتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی واپسی میں جموں وکشمیر کے نوجوانوں، بزرگوں، دوشیزاوں اور خواتین نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ وادی کی سیر وتفریح پر آنے والے سیاح یہاں کی مہمان نوازی سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔یہاں وادی میں اس وقت چلہ کلان ہوتا ہے چالیس روزہ اس موسم کا لوگ ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور اس کا ایک اور پہلو ہے کہ یہ موسم سونہ مرگ سیاحتی مقام کیلئے نئے مواقعے بھی لاتا ہے ۔ ملک بھر سے سیلانی یہاں پہنچ رہے ہیں۔ کشمیر کی وادیوں میں آکر وہ لوگ آپ کی مہمان نوازی کا بھر پور آنند لیتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ مرکزی اسکیم کے تحت غریبوں کو مفت رہائشی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور آنے والے وقت میں مزید تین کروڑ نئے گھر تعمیر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت میں کروڑوں لوگوں کو مفت علاج ومعالجہ کی سہولیات میسر ہیں اور اس کا فائدہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو بھی پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں نئے آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمز ، نئے ایمز ، نئے میڈیکل کالجز ، نرسنگ کالجز اور پالی ٹینک بن رہے ہیں۔ان کے مطابق جموں وکشمیر مین بھی گزشتہ دس سالوں میں ایک سے بڑھ ایک ایجوکیشن انسٹی چیوٹ بنائے گئے جس کا فائدہ یہاں کے نوجوانوں کو مل رہا ہے ۔
مودی نے سونہ مرگ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہاکہ سری نگر میں گزشتہ سال انٹرنیشنل میراتھن کا اہتمام ہوا ۔ مجھے پوری طرح یاد ہے کہ اس میراتھن میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حصہ لیا تھا۔انہوں نے کہاکہ جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ دہلی میں ملاقات ہوئی تو انہیں میراتھن میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی ۔
وزیر اعظم نے کہاکہ حال ہی میں چالیس برسوں کے بعد سری نگر میں انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کا اہتمام ہوا ۔ نیز جھیل ڈل کے اردگرد کار رسینگ کے نظارے دیکھ کر سیاح بھی جھوم اٹھے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گلمرگ تو ایک طرف سے ونٹر گیمز کا دارلخلافہ بنتا جارہا ہے ، گلمرگ میں لگاتار چار کھیلو انڈیا ٹورنمنٹ کا انعقاد ہوا اور امسال بھی گلمرگ میں ہی کھیلو انڈیا کے میچز ہونگے ۔
مودی نے کہا’’گزشتہ دو سال کے دوران ڈھائی ہزار کھلاڑی جموں وکشمیر آئے اور یہاں زائد از نویں کھیلو انڈیا سینٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر چار ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جارہی ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ یہاں پر زیادہ سے زیادہ انڈسٹری قائم کی جائے تاکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ۱۳ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سرکار کو موصول ہوئی ہے اور اسے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار مل پائے گا۔ان کے مطابق موجودہ مرکزی سرکار کی یہ کوشش رہی ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو اور اس کے لئے زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک بھی اب بہتر کام کررہا ہے اور اس کا بزنس ایک لاکھ ساٹھ ہزار کروڑ سے بڑھ کر دو لاکھ تیس ہزار کروڑروپے تک پہنچ گیا ہے یعنی بینک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک کی جانب سے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی خاطر لون بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر بینک کی ترقی سے یہاں کے نوجوانوں، کسانوں، باغبانوں ، دکانداروں اورکاروباریوں کو فائدہ پہنچے گا۔
دریں اثنا وزیر اعظم کا خطاب سننے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ ٹھٹھرتی سردیوں کے باوجود صبح سویرے ہی سونہ مرگ پہنچ گئے۔
صبح سویرے سے ہی سینکڑوں ایس آر ٹی سی بسوں اور نجی گاڑیوں میں لوگوں کو سونہ مرگ کی طرف لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
سونہ مرگ کے گگن گیر علاقے کے قریب واقع تقریب کے مقام کو وزیر اعظم کے استقبال کے لیے بڑے ہورڈنگز، رنگ برنگے بینرز اور پوسٹروں سے مزین کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ یہ ٹنل سری نگر اور لیہہ کے درمیان سفر کے وقت میں کمی کا باعث بن جائے گی اور اس سے تھاجیواس گلیشئر تک بہتر رسائی اور سندھ دریا پر وائٹ واٹر رافٹنگ کی سہولت فراہم ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹنل اسٹراٹیجک لحاظ سے ایک اہم منصوبہ ہے جو سال بھر ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گا۔
اس ٹنل میں مین ٹنل، متوازی ایمرجنسی سرنگ اور ہوا کی نکاسی کے لئے بھی سرنگ شامل ہے ۔
دریں اثنا وزیر اعظم کے دورے پیش نظر سری نگر سمیت وادی میں سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور گگن گیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کیا گیا ہے اور گگن گیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی این ایس جی کمانڈوز کے ساتھ ساتھ فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
سونہ مرگ ، گگن گیر اورکنگن تک۲۰کلومیٹر حدود علاقے کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا ہے اور ٹنل کے نزدیک کسی بھی عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوموار کو جموں و کشمیر کے سونمرگ علاقے میں اسٹریٹجک طور پر اہم زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کیا جو اس سیاحتی مقام کو سال بھر قابل رسائی بنائے گا۔
۲۷۰۰ کروڑ روپے کے اس پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم ٹنل کے اندر گئے اور پروجیکٹ کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے تعمیراتی کارکنوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے سرنگ کو مکمل کرنے کیلئے سخت حالات میں احتیاط سے کام کیا۔
افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر نتن گڈکری، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور چیف منسٹر عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم صبح۴۵:۱۰بجے سرینگر پہنچے اور پھر افتتاح کے لئے سونمرگ چلے گئے۔انہوں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کیا۔
پچھلے سال ستمبر،اکتوبر میں اسمبلی انتخابات کے بعد جموں و کشمیر کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں گگن گیر اور سونمرگ کے درمیان ۵ء۶ کلومیٹر طویل دو رخی سڑک سرنگ ہنگامی حالات کیلئے۵ء۷ میٹر کے متوازی راستے سے لیس ہے۔
سطح سمندر سے ۸۶۵۰ فٹ کی بلندی پر واقع یہ سرنگ سرینگر اور سونمرگ کے درمیان لیہہ کے راستے میں ہر موسم میں رابطے کو بہتر بنائے گی اور لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے خطرے والے راستوں کو بائی پاس کرے گی۔
اس سے پہلے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو لے جانے والا خصوصی طیارہ سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تکنیکی علاقے میں پیر کی صبح اتر گیا اور اس کے بعد وزیر اعظم ائیر فورس کے ایک ہیلی کاپپٹر میں سونہ مرگ کیلئے روانہ ہوا ۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اتوار کو تقریب کے لیے سری نگر پہنچے ۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شامل ہو رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر عہدے سے مستعفی

Next Post

قوم کی ترقی اور خوشحالی کا راز بہتر ٹرانسپوٹیشن میں مضمر:گڈکری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
قوم کی ترقی اور خوشحالی کا راز بہتر ٹرانسپوٹیشن میں مضمر:گڈکری

قوم کی ترقی اور خوشحالی کا راز بہتر ٹرانسپوٹیشن میں مضمر:گڈکری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.