ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں سالِ نو؛ اسرائیلی میزائلوں کی آتش بازی

ٹھٹھرتی سردی میں کیمپوں میں دم توڑتے بچے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-02
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

کابل///
دنیا بھر میں سالِ نو کا آغاز رنگا رنگ آتش بازی، مدھر موسیقی اور شاندار دعوتوں سے کیا گیا لیکن غزہ آج بھی لہو لہو ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں سخت سردی کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارشوں نے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں تباہی مچا دی۔
پناہ گزین خواتین اور بچے کھلے آسمان تلے ٹھٹھرتی سردی کی راتیں گزار رہے ہیں۔ نہ سر پر چھت ہے اور نہ لیٹنے کو ہموار زمین تک میسر ہے۔
ستم بالائے ستم کہ قابض اسرائیلی فوج نے سال نو کا جشن بھی ان بے کس اور لاچار فلسطینوں پر میزائلوں اور بموں کی آتش بازی کرکے منایا۔
سال کے پہلے روز کو شروع ہوئے ابھی بمشکل ایک ہی گھنٹا گزرا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینیوں کو شہید کرکے اپنی کبھی نہ بجھنے والی پیاس کو کم کیا۔
سال نو پر اسرائیل غزہ کے چار بڑے اسپتالوں کو تباہ کرکے پہلے ہی فلسطینی مریضوں سے زندگی کی امید چھین چکا ہے۔
کل تک جو فلسطینی اپنے عالیشان گھروں میں اہل خانہ کے ہمراہ ایک بھرپور زندگی بیتا رہے تھے آج 10 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی سایہ عافیت کو ترس رہے ہیں۔
جا بجا فلسطینی خواتین اور بچے کھنڈرات میں زندگی کی رمک ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔ پناہ گزین کیمپوں میں ایک وقت کی روٹی کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں اور اسرائیلی فوج کے ڈنڈے اور گولیاں کھاتے ہیں۔
فلسطینی اس انتظار میں ہیں کہ کبھی تو عالمی ضمیر بیدار ہوگا، کبھی تو انسانیت جاگے، کبھی تو منصف ظالم کا ہاتھ روکیں گے۔ کبھی تو لہو کا خراج وصول کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ غزہ پر 8 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار کے قریب ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تلنگانہ کے سابق وزیر تارک راما راو کو ای ڈی کی نوٹس،فارمولہ ای کیس میں حاضر ہونے کی ہدایت

Next Post

غلط معلومات پھیلانے کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
عالمی خبریں

یوکرین کے پاس پیٹریاٹ میزائل ختم، ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

2026-10-17
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
عالمی خبریں

ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت

2026-10-17
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ کا ایران پر جوہری حملہ کرنے سے انکار

2026-10-17
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
عالمی خبریں

یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا

2026-10-17
ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم کو دی جانے والی سزائے موت کی براہِ راست نشریات منسوخ کی

2026-10-17
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں ایک دہائی سے زائد عرصے کی بدترین جنگلاتی آگ، چار افراد ہلاک

2026-10-17
عالمی خبریں

میانمار کے فوجی بغاوت کے رہنما سے صدر بننے والے من آنگ ہلائینگ نے جنگ کے باوجود پڑوسی ممالک کی حمایت دوبارہ حاصل کرلی

2026-10-17
امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

غلط معلومات پھیلانے کا الزام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.