ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’ممکنہ مستقبل پر نظر‘ رکھنے کیلئے شامی بفرزون پر قبضہ کریں گے: اسرائیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-19
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

واشنگٹن//
اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی فوج شامی سرحد کے بفرزون اور خصوصاً ہرمون پہاڑ کی چوٹی پر تب تک قیام کرے گی جب تک اسرائیل کے تحفظ کا کوئی اور انتظام نہیں ہو جاتا۔
امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق یہ الفاظ انہوں نے اسی پہاڑ کی چوٹی پر گفتگو میں کہے جو کہ اس علاقے کی سب سے اونچی چوٹی ہے جو کہ شام کے اندر ہے اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یہ بظاہر پہلی مرتبہ ہے کہ اسرائیلی لیڈر نے شامی سرزمین پر قدم رکھے۔
نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ وہ 53 برس قبل بھی ہرمون کی پہاڑی پر آ چکے ہیں، جب وہ ایک فوجی تھے تاہم اسرائیل کے لیے اس مقام کی اہمیت حالیہ واقعات کے دوران بہت بڑھی ہے۔
شامی صدر بشارالاسد کو باغیوں کی جانب سے نکالے جانے کے بعد اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں سے ملحقہ جنوبی حصے پر قبضہ کر لیا تھا جو اسرائیل کے ساتھ لگتا ہے۔
بفر زون کا یہ علاقہ غیرفوجی ہے جو تقریباً 400 مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔
قبضے کے بعد ناقدین کی جانب سے اسرائیل پر شدید مذمت سامنے آئی اور اس کو 1974 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور اس پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ وہ بشارالاسد کے بعد شام میں بننے والی افراتفری کی صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شامی زمین پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے۔
نیتن یاہو کے ساتھ بفر زون جانے والے اسرائیلی وزیر دفاع کیٹز کا کہنا ہے کہ فوج کو فوری طور پر قلعہ بندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور امید ہے کہ اس علاقے میں مزید قیام کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہرمون کی چوٹی اسرائیلی ریاست کی آنکھیں ہیں جن سے ہم دور قریب اور دور کے دشمنوں کی شناخت کرتے ہیں۔‘
ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بفر زون میں رہائش پذیر شامیوں کو وہاں سے نکالنے کی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
شام اور اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان علاقے کو بفر زون کہا جاتا ہے جو کہ 1973 میں مشرق وسطیٰ کی جنگ کے بعد اقوام متحدہ نے قائم کیا تھا اور اس وقت سے وہاں اقوام متحدہ کا 1100 اہلکاروں پر مشتمل فوجی دستہ موجود ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے منگل کو کہا کہ اسرائیلی فوجی پیش قدمی 1974 میں ہونے والے بفر زون کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اس معاہدے کا احترام کرنا ضروری ہے اور قبضہ کسی بھی صورت میں قبضہ ہی ہے، چاہے وہ ایک ہفتے کے لیے ہو، مہینے یا پھر سال کے لیے، وہ قبضہ ہی تصور کیا جائے گا۔‘
اس معاملے پر ابھی تک شام کے باغی گروپ ھیۃ تحریر الشام اور عرب ریاستوں کا کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ میں 128 صفحات پر مشتمل سمری کی درخواست، ججز حیران

Next Post

جنوبی کورین صدر نے بغاوت کے الزامات مسترد کر دیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post

جنوبی کورین صدر نے بغاوت کے الزامات مسترد کر دیے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.