نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گوکیش ڈی کو سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی۔ انھوں نے ان کے کارنامے کو تاریخی اور مثالی قرار دیا۔
مسٹر مودی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’تاریخی اور مثالی‘‘۔
گوکیش ڈی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد۔ یہ ان کی بے مثال صلاحیتوں، محنت اور غیر متزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی جیت نے نہ صرف شطرنج کی تاریخ میں ان کا نام درج کیا ہے، بلکہ لاکھوں نوجوان ذہنوں کو بڑے خواب دیکھنے اور عظمت حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی فراہم کی ہے۔